1 سلاطین 4

4
شُلومونؔ کے عہدیدار اَور اہلکار
1شُلومونؔ بادشاہ نے پُورے مُلک اِسرائیل پر حُکمرانی کی۔
2اَور شُلومونؔ کے اعلیٰ اہلکار یہ تھے:
صدُوقؔ کا بیٹا عزریاہؔ کاہِنؔ تھا۔
3اَور شیشؔا کے بیٹے الِیحورِفؔ اَور اخیاہؔ مُنشی تھے۔
اَور احِیلودؔ کا بیٹا یہوشافاطؔ کا مورّخ تھا۔
4اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ سپہ سالار تھا؛
اَور صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنؔ تھے۔
5اَور ناتنؔ کا بیٹا عزریاہؔ اُس صوبے کے حاکموں کا سربراہ تھا۔
اَور ناتنؔ کا بیٹا زابُودؔ کاہِنؔ اَور بادشاہ کا مُشیر تھا۔
6اَور احیشار شاہی محل کا دیوان تھا۔
اَور ادُونِیرامؔ بِن عبداؔ، خراج کا داروغہ تھا۔
7اَور شُلومونؔ نے سارے بنی اِسرائیل کے صوبے کے اُوپر بَارہ حاکم مُقرّر کیٔے تھے، جو بادشاہ اَور اُس کے محل کے لیٔے رسد پہُنچاتے تھے۔ ہر ایک کو سال میں مہینے بھر رسد پہُنچانی پڑتی تھی۔
8اُن کے نام یہ ہیں:
اِفرائیمؔ کے پہاڑی علاقہ میں بِن حُورؔ،
9اَور ماقاضؔ شہر میں بِن دِقر، شعلبِیمؔ، بیت شِمِشؔ اَور ایلون بیتھ حانانؔ،
10اَور اروبّوتؔ میں بِن حِصِدؔ کی حُکومت شوکوہؔ اَور پُورے حِفرؔ کی تمام سرزمین پر بھی تھا۔
11اَور بِن ابینادابؔ پُورے نافات دورؔ کا حاکم تھا۔ اُس کی بیوی کا نام طافاتؔ تھا جو شُلومونؔ کی بیٹی تھی۔
12اَور بعنہؔ بِن احِیلودؔ، جِس کے تعناکؔ اَور مگِدّوؔ اَور تمام بیت شانؔ تھا، جو ضارِتھانؔ سے آگے اَور یزرعیلؔ کے نیچے بیت شانؔ سے لے کر یُقمعامؔ کے پار ابیل مِحولہؔ تک تھا۔
13اَور بِن گیبر راموتؔ گِلعادؔ میں مُنتخب حُکمران تھا۔ اُس کے اِختیار میں منشّہ کے بیٹے یائیرؔ کے دیہات بھی تھے، جو گِلعادؔ کے علاقہ میں ہیں۔ اُس کے اِختیار میں ارگوبؔ کا علاقہ بھی تھا جو باشانؔ میں مَوجُود ہے اَور اُس کے ساٹھ فصیلدار شہر بھی اُس کے تھے جِن کے پھاٹکوں میں کانسے کی بَلّیاں لگی ہُوئی تھیں۔
14اَور محنایمؔ شہر میں عِدّوؔ کا بیٹا احینادابؔ حُکمران تھا۔
15اَور نفتالی میں اخِیمعضؔ حُکمران تھا۔ جِس کی شادی شُلومونؔ کی بیٹی بسِماتھؔ سے ہُوئی تھی۔
16اَور حُوشائی کا بیٹا بعنہؔ آشیر اَور عالوتھؔ میں مُنتخب تھا۔
17اَور یِسَّکاؔر میں فروُحؔ کا بیٹا یہوشافاطؔ حاکم تھا۔
18اَور بِنیامین میں اَیلہ کا بیٹا شِمعیؔ حاکم تھا۔
19اَور صوبے گِلعادؔ میں اوری کا بیٹا گیبر حاکم تھا، جو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کا مُلک اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کا مُلک تھا۔ اُس صوبے کا وُہی اکیلا حاکم تھا۔
شُلومونؔ کی روزانہ کی رسد
20اَور یہُوداہؔ اَور اِسرائیل میں آبادی سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند تھی۔ اَور وہ کھاتے پیتے اَور ہنسی خُوشی میں زندگی بسر کرتے تھے۔ 21اَور شُلومونؔ دریائے فراتؔ سے لے کر فلسطینیوں کی سرزمین تک اَور مِصر کی سرحد تک تمام مملکتوں پر حُکمران تھے۔ یہ تمام مُلک خراج تحسین اَدا کرتے تھے اَور شُلومونؔ کے زندہ رہنے تک اُن کے مطیع رہے۔
22شُلومونؔ کی روزانہ کی رسد اِن اَشیا پر مُشتمل تھی، پانچ ہزار کِلو مَیدہ اَور دس ہزار کِلو آٹا، 23دس پلے ہویٔے بچھڑے، چراگاہوں میں پلے ہُوئے بیس بَیل اَور سَو بھیڑ بکریاں۔ اِن کے علاوہ ہِرن، غزال، نر چکارے اَور موٹے تازہ مُرغ۔ 24کیونکہ وہ تِفساحؔ سے لے کر غزّہؔ تک، دریائے فراتؔ کے تمام مغربی بادشاہوں پر حُکمران تھے اَور تمام اطراف میں صُلح کا دَور تھا۔ 25شُلومونؔ کے دَورِ ایّام میں یہُوداہؔ اَور اِسرائیل دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک سلامتی سے رہتے تھے یعنی ہر شخص اَپنے انگور اَور اَپنے اَنجیر کے درخت کے نیچے محفوظ تھا۔
26اَور شُلومونؔ کے اصطبل میں چالیس ہزار جنگی گھوڑے#4‏:26 چالیس ہزار جنگی گھوڑے چار ہزار گھوڑوں کے اصطبل اُن کے رتھوں کے اِستعمال کے لیٔے تھے، اَور بَارہ ہزار رتھ ہانکنے والے تھے۔
27اَور سبھی صوبے کے حاکم اَپنی باری سے مہینے میں شُلومونؔ بادشاہ کے لیٔے اَور اُن سَب کے لیٔے جو بادشاہ کے دسترخوان پر آتے تھے رسد پہُنچاتے تھے۔ اَور وہ اِس بات کا بھی خیال رکھتے تھے کہ کسی چیز کی کمی نہ ہو۔ 28اَور وہ تیز دَوڑنے والے رتھوں کے گھوڑوں اَور دیگر گھوڑوں کے لیٔے مُقرّرہ مقدار میں جَو اَور بھُوسا اصطبل کے لئے لاتے تھے۔
شُلومونؔ کی حِکمت
29خُدا نے شُلومونؔ کو سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند کثرت سے حِکمت، سمجھ اَور قُوّتِ اِمتیاز عطا کی تھی۔ 30شُلومونؔ کی حِکمت اہلِ مشرق کی حِکمت سے زِیادہ تھی اَور مِصر کی تمام حِکمت سے بڑھ کر تھی۔ 31وہ ہر ایک آدمی سے بَلکہ اِزراحی ایتھانؔ سے ہیمانؔ، سے کال کولؔ سے اَور بنی ماحولؔ کے داردعؔ سے بھی زِیادہ دانشمند تھے اَور اُن کی شہرت اِردگرد کی تمام اَقوام میں پھیل گئی تھی۔ 32شُلومونؔ نے تین ہزار تمثیل کہیں اَور ایک ہزار پانچ نغمے بھی لکھے تھے۔ 33آپ نے نباتات کے بارے میں اَپنا خیال ظاہر کیا، یعنی لبانونؔ کے دیودار سے لے کر دیواروں پر اُگنے والے زُوفے تک کا بَیان کیا ہے۔ آپ نے چرندوں، پرندوں، رینگنے والے جانداروں اَور مچھلیوں کے متعلّق بھی اَپنا علم ظاہر کیا ہے۔ 34اَور سَب اَقوام میں سے زمین کے سَب بادشاہوں کی طرف سے جنہوں نے شُلومونؔ کی حِکمت کی شہرت سُنی تھی، لوگ شُلومونؔ کے حکیمانہ اقوال سُننے آتے تھے۔

موجودہ انتخاب:

1 سلاطین 4: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in