1 تواریخ 4
4
بنی یہُوداہؔ کے دیگر برادری
1بنی یہُوداہؔ یہ ہیں:
پیریزؔ، حِضرونؔ، کرمی، حُورؔ، شوبلؔ،
2رِیایاہؔ بِن شوبلؔ سے یاحاتؔھ اَور یاحاتؔھ سے احُومائیؔ اَور لاہادؔ پیدا ہُوئے۔ یہ زَوراہتیوں کی برادری کے تھے۔
3اَور بنی عیطامؔ یہ ہیں:
یزرعیلؔ، اِشمع اَور اِدباشؔ۔ اَور اُن کی بہن کا نام ہاصلیلپونیؔ تھا۔ 4اَور پنی ایل سے گدُورؔ پیدا ہُوئے اَور عزرؔ سے حُوشاہؔ پیدا ہُوئے۔
بیت لحمؔ کے باپ، اِفراتہؔ کے پہلوٹھے حُورؔ کے بیٹے یہ ہیں:
5اَور تقوعؔ بِن اشہُورؔ کی دو بیویاں تھیں: حیلاہؔ اَور نعراہؔ۔
6اَور نعراہؔ کے بطن سے احُوضّامؔ، حِفرؔ، تِمینیؔ اَور ہاحشتاریؔ پیدا ہُوئے۔ یہ سَب نعراہؔ کی اَولاد تھی۔
7حیلاہؔ کے بیٹے:
ضرۃ، ضُحرؔ اَور اِتھننؔ تھے۔ 8اَور کوزؔ سے عنُوبؔ اَور حضوبیباہؔ اَور حارومؔ کے بیٹے اَحرحیلؔ کی برادری میں پیدا ہُوئے تھے۔
9اَور یعبِیضؔ اَپنے بھائیوں کی بہ نِسبت زِیادہ مُعزّز تھا اَور اُس کی ماں نے اُس کا نام یہ کہتے ہُوئے یعبِیضؔ رکھا، ”مَیں نے اُسے غم کے ساتھ پیدا کیا۔“ 10اَور یعبِیضؔ نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دعا کی، ”کاش آپ مُجھے برکت دیں اَور میری سرحدوں کو بڑھائیں! اَور اِس کے علاوہ آپ کے ہاتھ میرے ساتھ ہُوں سَب بدکاریوں سے مُجھے دُور رکھیں تاکہ وہ میرے غم کا باعث نہ ہوں۔“ اَورجو کچھ اُس نے مانگا تھا، خُدا نے اُسے عطا فرمایا۔
11اَور شُوحاہؔ کے بھایٔی کلُوبؔ سے مِحیرؔ پیدا ہُوا جو اِشتُونؔ کا باپ تھا۔ 12اِشتُونؔ سے بیت رافاؔ اَور پاسیخؔ۔ اَور تِحنّہ پیدا ہُوئے۔ تِحنّہ عیرؔ ناحسؔ کا باپ تھا۔ یہی رخاہؔ کی اَولاد ہیں۔
13بنی قِنٰز یہ ہیں:
عتنی ایل اَور سِرایاہؔ تھے۔
اَور بنی عتنی ایل یہ ہیں:
حتتؔ اَور معنوتائی تھے۔ 14اَور معنوتائی سے عُفرہؔ پیدا ہُوا۔
اَور سِرایاہؔ سے یُوآبؔ پیدا ہُوا،
جو گے ہراشیمؔ کا باپ تھا۔ یہ گے ہراشیمؔ اِس لئے کہلائے کیونکہ یہ کاریگر تھے اَور کاریگروں کی وادی سے تعلّق رکھتے تھے۔
15اَور کالبؔ بِن یفُنّہؔ کے بیٹے یہ ہیں:
عِیرُوؔ، اَیلہ اَور ناعمؔ تھے۔
اَور بنی اَیلہ یہ ہیں:
قِنٰز۔
16بنی یہللِئیلؔ یہ ہیں:
زِیفؔ، زِیفاہؔ، تیرئیاؔ اَور اساريلؔ تھے۔
17بنی عزراہؔ یہ ہیں:
یترؔ، مِرِدؔ، عِفرؔ اَور یالونؔ؛
اَور مِرِدؔ کی ایک بیوی کے بطن سے مِریمؔ، شمّائیؔ اَور اِشتموُعؔ کے باپ اِشباحؔ پیدا ہُوئے۔ 18یہ فَرعوہؔ کی بیٹی بتیاہؔ کے بطن سے پیدا ہُوئے۔ جِس سے مِرِدؔ نے شادی کی تھی۔
اُس کی یہُوداہؔ کے قبیلے کی یہُودی بیوی کے بطن سے گدُورؔ کے باپ یاردؔ، شوکوہؔ کے باپ حِبرؔ اَور زنوحؔ کے باپ یقُوتی ایل۔
19ناحمؔ کی بہن اَور ہُودیاہؔ کی بیوی کے بیٹے:
گارمی کے قعیلہؔ اَور معکاتی بِن اِشتموُعؔ تھے۔
20بنی شمعُونؔ یہ ہیں:
امنُونؔ، رِنّہؔ، بِن حاننؔ اَور تِیلونؔ۔
اَور بنی یَشعیؔ یہ ہیں:
زوحِتؔ اَور بِن زوحِتؔ۔
21بنی یہُوداہؔ یہ تھے:
شِلحؔ بِن یہُوداہؔ عیرؔ لِکاہؔ کا باپ تھا، لعدہؔ مریشہؔ کا باپ تھا جو بیت اشبیعؔ میں اُس برادری کے خاندان سے تھے جِس میں مہین کتان کے کپڑے کا کام ہوتا تھا؛
22اِن کے علاوہ یوقیمؔ اَور کوزیباؔ کے لوگ، اَور یُوآشؔ اَور سارفؔ جو مُوآب پر حُکومت کرتے رہے، پھر یَعشُوبی لحم کو لَوٹ گئے۔ یہ باتیں قدیم زمانہ کی تاریخ سے ماخوذ ہیں۔ 23یہ سبھی کُمہار تھے جو نتائیمؔ اَور گِدیرہؔ کے باشِندے تھے؛ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کا کام کرنے کے لئے رہتے تھے۔
بنی شمعُونؔ
24بنی شمعُونؔ یہ ہیں:
نموایل، یمینؔ، یرِیبؔ، زیراحؔ اَور شاؤل۔
25اَور شاؤل کا بیٹا شلُّومؔ اَور شلُّومؔ کا بیٹا مبسامؔ اَور مبسامؔ کا بیٹا مِشماعؔ۔
26بنی مِشماعؔ یہ ہیں:
حمُّوایلؔ بِن مِشماعؔ، زکُورؔ بِن حمُّوایلؔ؛ اَور شِمعیؔ بِن زکُورؔ۔
27شِمعیؔ کے سولہ بیٹے اَور چھ بیٹیاں تھیں لیکن اُس کے بھائیوں کی بہت اَولاد نہ ہُوئی۔ اِس لیٔے اُن کا برادری یہُوداہؔ کے لوگوں کی مانند زِیادہ نہ بڑھا۔ 28وہ بیرشبعؔ، مولادہؔ، حضار شُعالؔ، 29بِلہاہؔ، عضِمؔ، تولادؔ، 30بیتُھوایلؔ، حُرمہؔ، صِقلاگ، 31بیت مرکبوتؔ، حضار سُوسیمؔ، بیت بیؔری اَور شعریمؔ کے شہروں میں بستے تھے۔ داویؔد کی سلطنت تک یہی اُن کے شہر تھے۔ 32اَور عیطامؔ، عینؔ، رِمّونؔ، توکنؔ اَور عشٰنؔ، اُن کے گِردونواح کے قصبے تھے یعنی پانچ قصبے تھے۔ 33اَور اِن قصبوں کے اِردگرد کے دیہات تھے جو بَعل تک پھیلے ہُوئے تھے۔ یہ لوگ اِن ہی مقامات پر بسے ہُوئے تھے۔
اَور وہ اَپنے نَسب نامے تحریری دستاویز کی صورت میں محفوظ رکھتے تھے جِن میں یہ نام مرقوم ہیں:
34مِشوبابؔ، یاملیخؔ؛
یوشاہؔ بِن اماضیاہؔ؛ 35یُوایلؔ؛
یہُو بِن یُوشِبیاہؔ بِن سِرایاہؔ بِن عاسی ایل؛
36اَور الیوعینائی؛ یعقوباہؔ؛ یشوہایاہؔ؛
عسایاہؔ؛ عدی ایل؛ یِسیمی ایل؛ بِنایاہؔ؛
37اَور زیزاؔ بِن شِفعیؔ بِن الُّونؔ بِن یِدایاہؔ بِن شِمریؔ بِن شمعیاہؔ۔
38جِن مَردوں کے نام اُوپر فہرست میں لکھے گیٔے وہ اَپنے اَپنے برادریوں کے سردار تھے۔
اَور اُن کے آبائی خاندان بہت بڑھتا چلا گیا، 39اَور وہ گدُورؔ کے بیرونی علاقے تک یعنی اُس وادی کے مشرق تک اَپنے گلّوں کے لیٔے چراگاہیں ڈھونڈنے گیٔے۔ 40وہاں اُنہُوں نے زرخیز اَور اَچھّی چراگاہ پائی اَور وہ قَطعہ زمین کشادہ، پُراَمن اَور پُرسکون تھا۔ پہلے وہاں بنی حامؔ بسے ہُوئے تھے۔
41وہ مَرد جِن کے نام مُندرجہ ذیل فہرست میں دئیے گیٔے ہیں وہ شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ کے ایّام میں آئے اَور اُنہُوں نے بنی حامؔ کی قِیام گاہوں پر حملہ کیا اَور معُونیم کو بھی جو وہاں تھے قتل کر دیا اَور اُنہیں مُکمّل طور پر تباہ کر دیا۔ اَب اُن کا نام و نِشان تک باقی نہیں۔ تَب وہ اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ وہاں اُن کے گلّوں کے لیٔے چراگاہ تھی۔ 42اَور پانچ سَو بنی شمعُونؔ نے بنی یَشعیؔ یعنی پیلاطیاہؔ، نعریاہؔ، رِفایاہؔ اَور عُزّی ایل کی زیرِ قیادت کوہِ سِعِیؔر پر حملہ کیا۔ 43اَور اُنہُوں نے باقی بچے عمالیقیوں کو جو وہاں تھے قتل کر ڈالا اَور بنی شمعُونؔ تَب سے آج تک وہیں بسے ہُوئے ہیں۔
موجودہ انتخاب:
1 تواریخ 4: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.