YouVersion Logo
تلاش

1 تواریخ 27

27
فَوج کی تقسیم
1یہ فہرست اِسرائیلیوں کی ہے یعنی آبائی خاندانوں کے سربراہوں، ہزاروں اَور سینکڑوں کے سپہ سالاروں اَور اُن کے افسران کی ہے جو سال بھر اَپنی ماہانہ باری کے مُطابق آتے جاتے رہتے تھے اَور فَوجی دستوں سے متعلّق تمام اُمور میں بادشاہ کی خدمت کرتے تھے۔ ہر دستہ چوبیس ہزار جَوانوں پر مُشتمل تھا۔
2یسُوبعامؔ بِن زبدیؔ ایل پہلے دستہ کا سربراہ تھا جسے پہلے مہینے میں خدمت کی ذمّہ داری سُپرد کی گئی تھی، اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔ 3وہ بنی پیریزؔ کے خاندان سے تھا اَور پہلے مہینے کے لیٔے تمام فَوج کے افسروں کا اعلیٰ افسر تھا۔
4احُوحی دودائی دُوسرے مہینے کے لئے مُقرّر فَوجی دستے کا سپہ سالار تھا؛ اَور مِقلوتؔ اُس کے تابع تھا جو اُس کا ایک اہم افسر تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
5تیسرے مہینے کے لیٔے تیسرا فَوجی سپہ سالار بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کاہِنؔ تھا۔ وہ سپہ سالارِ اعلیٰ تھا اَور اُس کے فَوجی دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔ 6یہ وُہی بِنایاہؔ تھا جو تیسوں بہادروں میں سَب سے بڑا بہادر تھا۔ اُس کے بعد اُس کا بیٹا عمّیزابادؔ اُس دستے کے سپہ سالار کے طور پر مُنتخب تھا۔
7چوتھے مہینے کے لیٔے چوتھا سپہ سالار یُوآبؔ کا بھایٔی عساہیلؔ تھا۔ اُس کے بعد اُس کا بیٹا زبدیاہؔ سپہ سالار تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
8پانچویں مہینے بنی اِضہارؔ کے خاندان سے پانچواں سپہ سالار شمہُوتؔ تھا اَور اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
9چھٹے مہینے کے لیٔے تقوعؔ کا باشِندہ عیراؔ بِن عقیشؔ تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
10ساتویں مہینے کے لیٔے ساتواں سپہ سالار بنی اِفرائیمؔ میں سے پلونی خلصؔ تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
11آٹھویں مہینے کے لیٔے آٹھواں سپہ سالار بنی زیراحؔ کی نَسل سے حُوشاتی سِبّکائی تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
12نویں مہینے کے لیٔے نواں سپہ سالار بنی بِنیامین میں سے عناتوت ابیعزیر تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
13دسویں مہینے کے لیٔے دسواں سپہ سالار بنی زیراحؔ کی نَسل سے نطُوفاتی مہرائی تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
14گیارھویں مہینے کے لیٔے گیارھواں سپہ سالار بنی اِفرائیمؔ میں سے فِرعاتونی بِنایاہؔ تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
15بارہویں مہینے کے لیٔے بارھواں سپہ سالار بنی عتنی ایل میں سے نطُوفاتی حلدائی تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
قبیلوں کے سردار
16بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے سردار یہ تھے:
بنی رُوبِنؔ پر الیعزرؔ بِن زکریؔ؛
بنی شمعُونی پر شفطیاہؔ بِن معکہؔ؛
17بنی لیوی پر حشبیاہؔ بِن قمُوایلؔ؛
بنی اَہرونؔ پر صدُوقؔ؛
18یہُوداہؔ پر، داویؔد کا ایک بھایٔی اِلیہُوؔ؛
یِسَّکاؔر پر عُمریؔ بِن مِیکاایلؔ؛
19زبُولُون پر اِشماعیاہؔ بِن عبدیاہؔ؛
نفتالی پر یریموتؔ بِن عزری ایل؛
20بنی اِفرائیمؔ پر ہوشِیعؔ بِن عززیاہؔ؛
منشّہ کے آدھے قبیلہ پر یُوایلؔ بِن پِدائیاہؔ؛
21گِلعادؔ میں منشّہ کے آدھے قبیلہ پر عِدّوؔ بِن زکریاؔہ؛
بِنیامین پر یعسی ایل بِن ابنیرؔ؛
22دانؔ پر عزرایلؔ بِن یروحامؔ؛
یہ بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے سردار تھے۔
23داویؔد نے بیس بَرس یا اُس سے کم عمر کے مَردوں کا شُمار نہ کیا کیونکہ یَاہوِہ کا وعدہ تھا کہ میں بنی اِسرائیل کو آسمان کے تاروں کی مانند بڑھاؤں گا۔ 24یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے مَردوں کی گِنتی کا کام شروع کیا لیکن اُسے ختم نہ کر پایا۔ وجہ یہ تھی کہ اُس گِنتی کے باعث اِسرائیل پر قہر نازل ہُوا اَور باقیوں کی تعداد داویؔد بادشاہ کی تاریخ کی کتابوں میں درج نہ ہُوئی۔
بادشاہ کے مُختار
25عزماوتؔ بِن عدی ایل شاہی مخزن پر مُقرّر تھا۔
اَور یُوناتانؔ بِن عُزّیاہؔ نواحی علاقوں، قصبوں، دیہات اَور چوکیوں کے گوداموں پر نِگران تھا۔
26عزری بِن کلُوبؔ کاشتکاری کے لیٔے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر مُقرّر تھا۔
27راماتی شِمعیؔ انگوری باغات پر مُقرّر تھا۔
اَور شِفامی زبدیؔ انگوری باغ کی کاشتکاری کے لیٔے انگوری باغات کی پیداوار پر مُقرّر تھا۔
28اَور بَعل حنانؔ گِدیری مغربی کوہِ دامن میں زَیتُون کے باغوں اَور گُولر کے درختوں پر مُقرّر تھا۔
اَور یُوآشؔ زَیتُون کا تیل فراہم کرنے پر مُقرّر تھا۔
29اَور شارونی شطرائی شارونؔ علاقے کے گائے بَیلوں کے گلّوں پر مُقرّر تھا۔
اَور شافاطؔ بِن عدلائی وادیوں کے گلّوں پر مُقرّر تھا۔
30اَور اوبِلؔ اِشمعیلی اُونٹوں پر مُختار مُقرّر تھا۔
اَور مِرونوتی یہدِیاہؔ گدھوں پر مُقرّر تھا۔
31اَور ہاگریؔ یازِیزؔ بھیڑ بکریوں کے ریوڑوں پر مُختار مُقرّر تھا۔
یہ تمام وہ اہلکار تھے جو داویؔد بادشاہ کی مِلکیّت پر مُقرّر تھے۔
32اَور یُوناتانؔ داویؔد بادشاہ کا چچازاد جو کہ ایک دانشمند آدمی تھا بادشاہ کا کاتب اَور مُشیر تھا۔
اَور یحی ایل بِن حکمُونیؔ شہزادوں کا مُصاحب تھا۔
33اَور اخِیتُفلؔ بادشاہ کا مُشیر تھا۔
اَور ارکی حُوشائی بادشاہ کا ہمراز تھا۔
34اَور یہُویدعؔ بِن بِنایاہؔ اَور ابیاترؔ اخِیتُفلؔ کے بعد اُن کی جگہ پر مُصاحب مُقرّر ہُوئے۔
اَور یُوآبؔ شاہی فَوج کا سپہ سالارِ اعلیٰ تھا۔

موجودہ انتخاب:

1 تواریخ 27: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in