میرے محبُوب نے مُجھ سے باتیں کِیں اور کہا اُٹھ میری پِیاری! میری نازنِین! چلی آ۔ کیونکہ دیکھ جاڑا گُذر گیا۔ مِینہ برس چُکا اور نِکل گیا۔ زمِین پر پُھولوں کی بہار ہے۔ پرِندوں کے چہچہانے کا وقت آ پُہنچا۔ اور ہماری سرزمِین میں قُمریوں کی آواز سُنائی دینے لگی۔ انجِیر کے درختوں میں ہرے انجِیر پکنے لگے۔ اور تاکیں پُھولنے لگِیں۔ اُن کی مہک پَھیل رہی ہے۔ سو اُٹھ میری پِیاری! میری جمِیلہ! چلی آ۔
پڑھیں غزلُ الغزلات 2
سنیں غزلُ الغزلات 2
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: غزلُ الغزلات 10:2-13
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos