کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنا اور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا اَے حق تعالیٰ! صُبح کو تیری شفقت کا اِظہار کرنا اور رات کو تیری وفاداری کا۔ دس تار والے ساز اور بربط پر اور سِتار پر گُونجتی آواز کے ساتھ۔ کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے مُجھے اپنے کام سے خُوش کِیا۔ مَیں تیری صنعت کاری کے سبب سے شادیانہ بجاؤُں گا۔ اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بڑی ہیں! تیرے خیال بُہت عمِیق ہیں۔
پڑھیں زبُور 92
سنیں زبُور 92
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:92-5
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos