زبور 1:92-5
زبور 1:92-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
زبور۔ سبت کے لئے گیت۔ رب کا شکر کرنا بھلا ہے۔ اے اللہ تعالیٰ، تیرے نام کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔ صبح کو تیری شفقت اور رات کو تیری وفا کا اعلان کرنا بھلا ہے، خاص کر جب ساتھ ساتھ دس تاروں والا ساز، ستار اور سرود بجتے ہیں۔ کیونکہ اے رب، تُو نے مجھے اپنے کاموں سے خوش کیا ہے، اور تیرے ہاتھوں کے کام دیکھ کر مَیں خوشی کے نعرے لگاتا ہوں۔ اے رب، تیرے کام کتنے عظیم، تیرے خیالات کتنے گہرے ہیں۔
زبور 1:92-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنا اور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا اَے حق تعالیٰ! صُبح کو تیری شفقت کا اِظہار کرنا اور رات کو تیری وفاداری کا۔ دس تار والے ساز اور بربط پر اور سِتار پر گُونجتی آواز کے ساتھ۔ کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے مُجھے اپنے کام سے خُوش کِیا۔ مَیں تیری صنعت کاری کے سبب سے شادیانہ بجاؤُں گا۔ اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بڑی ہیں! تیرے خیال بُہت عمِیق ہیں۔