YouVersion Logo
تلاش

زبُور 1:74-11

زبُور 1:74-11 URD

اَے خُدا! تُو نے ہم کو ہمیشہ کے لِئے کیوں ترک کر دِیا؟ تیری چراگاہ کی بھیڑوں پر تیرا قہر کیوں بھڑک رہا ہے؟ اپنی جماعت کو جِسے تُو نے قدِیم سے خرِیدا ہے۔ جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا تاکہ تیری مِیراث کا قبِیلہ ہو اور کوہِ صِیُّون کو جِس پر تُو نے سکُونت کی ہے یاد کر۔ اپنے قدم دائِمی کھنڈروں کی طرف بڑھا یعنی اُن سب خرابِیوں کی طرف جو دُشمن نے مَقدِس میں کی ہیں تیرے مجمع میں تیرے مُخالِف گرجتے رہے ہیں۔ نِشان کے لِئے اُنہوں نے اپنے ہی جھنڈے کھڑے کِئے ہیں۔ وہ اُن آدمِیوں کی مانِند تھے جو گُنجان درختوں پر کُلہاڑے چلاتے ہیں اور اب وہ اُس کی ساری نقش کاری کو کُلہاڑی اور ہتھوڑوں سے بالکل توڑے ڈالتے ہیں۔ اُنہوں نے تیرے مَقدِس میں آگ لگا دی ہے اور تیرے نام کے مسکن کو زمِین تک مِسمار کر کے ناپاک کِیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے دِل میں کہا ہے ہم اُن کو بِالکل وِیران کر ڈالیں۔ اُنہوں نے اِس مُلک میں خُدا کے سب عِبادت خانوں کو جِلا دِیا ہے۔ ہمارے نِشان نظر نہیں آتے اور کوئی نبی نہیں رہا اور ہم میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ حال کب تک رہے گا۔ اَے خُدا! مُخالِف کب تک طَعنہ زنی کرتا رہے گا؟ کیا دُشمن ہمیشہ تیرے نام پر کُفر بکتا رہے گا؟ تُو اپنا ہاتھ کیوں روکتا ہے؟ اپنا دہنا ہاتھ بغل سے نِکال اور فنا کر۔

پڑھیں زبُور 74

سنیں زبُور 74