اَے بیٹی! سُن۔ غَور کر اور کان لگا۔ اپنی قَوم اور اپنے باپ کے گھر کو بُھول جا اور بادشاہ تیرے حسُن کا مُشتاق ہو گا۔ کیونکہ وہ تیرا خُداوند ہے تُو اُسے سِجدہ کر اور صُور کی بیٹی ہدیہ لے کر حاضر ہو گی۔ قَوم کے دَولت مند تیری رضا جوئی کریں گے۔ بادشاہ کی بیٹی محلّ میں سر تا پا حسُن افروز ہے۔ اُس کا لِباس زربفت کا ہے۔ وہ بیل بُوٹے دار لِباس میں بادشاہ کے حضُور پُہنچائی جائے گی۔ اُس کی کُنواری سہیلیاں جو اُس کے پِیچھے پِیچھے چلتی ہیں تیرے سامنے حاضِر کی جائیں گی۔ وہ اُن کو خُوشی اور خُرمی سے لے آئیں گے۔ وہ بادشاہ کے محلّ میں داخِل ہوں گی۔ تیرے بیٹے تیرے باپ دادا کے جانشِین ہوں گے جِن کو تُو تمام رُویِ زمِین پر سردار مُقرّر کرے گا۔ مَیں تیرے نام کی یاد کو نسل در نسل قائِم رکھُّوں گا۔ اِس لِئے اُمّتیں ابدُالآباد تیری شُکرگُذاری کریں گی۔
پڑھیں زبُور 45
سنیں زبُور 45
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 10:45-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos