لیکن تُو اَے خُداوند! دُور نہ رہ۔ اَے میرے چارہ ساز! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔ میری جان کو تلوار سے بچا۔ میری جان کو کُتّے کے قابُو سے۔ مُجھے بَبر کے مُنہ سے بچا۔ بلکہ تُو نے سانڈوں کے سِینگوں میں سے مُجھے چُھڑایا ہے۔ مَیں اپنے بھائِیوں سے تیرے نام کا اِظہار کرُوں گا۔ جماعت میں تیری سِتایش کرُوں گا۔ اَے خُداوند سے ڈرنے والو! اُس کی سِتایش کرو۔ اَے یعقُوبؔ کی اَولاد! سب اُس کی تمجِید کرو اور اَے اِسرائیلؔ کی نسل! سب اُس کا ڈر مانو۔ کیونکہ اُس نے نہ تو مُصِیبت زدہ کی مُصِیبت کو حقِیر جانا نہ اُس سے نفرت کی۔ نہ اُس سے اپنا مُنہ چِھپایا بلکہ جب اُس نے خُدا سے فریاد کی تو اُس نے سُن لی۔ بڑے مجمع میں میری ثنا خوانی کا باعث تُو ہی ہے۔ مَیں اُس سے ڈرنے والوں کے رُوبرُو اپنی نذریں ادا کرُوں گا حلِیم کھائیں گے اور سیر ہوں گے۔ خُداوند کے طالِب اُس کی سِتایش کریں گے۔ تُمہارا دِل ابد تک زِندہ رہے! ساری دُنیا خُداوند کو یاد کرے گی اور اُس کی طرف رجُوع لائے گی اور قَوموں کے سب گھرانے تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔ کیونکہ سلطنت خُداوند کی ہے۔ وُہی قَوموں پر حاکِم ہے۔ دُنیا کے سب آسُودہ حال لوگ کھائیں گے اور سِجدہ کریں گے۔ وہ سب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُس کے حضُور جُھکیں گے۔ بلکہ وہ بھی جو اپنی جان کو جِیتا نہیں رکھ سکتا۔ ایک نسل اُس کی بندگی کرے گی۔ دُوسری پُشت کو خُداوند کی خبر دی جائے گی۔ وہ آئیں گے اور اُس کی صداقت کو ایک قَوم پر جو پَیدا ہو گی یہ کہہ کر ظاہِر کریں گے کہ اُس نے یہ کام کِیا ہے۔
پڑھیں زبُور 22
سنیں زبُور 22
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 19:22-31
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos