YouVersion Logo
تلاش

زبُور 1:22-9

زبُور 1:22-9 URD

اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟ تُو میری مدد اور میرے نالہ و فریاد سے کیوں دُور رہتا ہے؟ اَے میرے خُدا! مَیں دِن کو پُکارتا ہُوں پر تُو جواب نہیں دیتا اور رات کو بھی اور خاموش نہیں ہوتا۔ لیکن تُو قُدُّوس ہے۔ تُو جو اِسرائیل کی حمد و ثنا پر تخت نشِین ہے۔ ہمارے باپ دادا نے تُجھ پر توکُّل کِیا۔ اُنہوں نے توکُّل کِیا اور تُو نے اُن کو چُھڑایا۔ اُنہوں نے تُجھ سے فریاد کی اور رہائی پائی۔ اُنہوں نے تُجھ پر توکُّل کِیا اور شرمِندہ نہ ہُوئے۔ پر مَیں تو کِیڑا ہُوں۔ اِنسان نہیں۔ آدمِیوں میں انگُشت نُما ہُوں اور لوگوں میں حقِیر۔ وہ سب جو مُجھے دیکھتے ہیں میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔ وہ مُنہ چڑاتے۔ وہ سر ہِلا ہِلا کر کہتے ہیں اپنے کو خُداوند کے سپُرد کر دے۔ وُہی اُسے چُھڑائے۔ جب کہ وہ اُس سے خُوش ہے تو وُہی اُسے چُھڑائے۔ پر تُو ہی مُجھے پیٹ سے باہر لایا۔ جب مَیں شِیرخوار ہی تھا تُو نے مُجھے توکُّل کرنا سِکھایا۔

پڑھیں زبُور 22

سنیں زبُور 22