زمِین پر سے خُداوند کی حمد کرو۔ اَے اژدہاؤ اور سب گہرے سمُندرو! اَے آگ اور اَولو! اَے برف اور کُہر! اَے طُوفانی ہوا! جو اُس کے کلام کی تعمِیل کرتی ہے۔ اَے پہاڑو اور سب ٹِیلو! اَے میوہ دار درختو اور سب دیودارو! اَے جانورو اور سب چَوپایو! اَے رینگنے والو اور پرِندو! اَے زمِین کے بادشاہو اور سب اُمّتو! اَے اُمرا اور زمِین کے سب حاکِمو! اَے نَوجوانو اور کُنوارِیو! اَے بُڈّھو اور بچّو! یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔ کیونکہ صِرف اُسی کا نام مُمتاز ہے۔ اُس کا جلال زمِین اور آسمان سے بُلند ہے۔ اور اُس نے اپنے سب مُقدّسوں یعنی اپنی مُقرّب قَوم بنی اِسرائیل کے فخر کے لِئے اپنی قَوم کا سِینگ بُلند کِیا۔ خُداوند کی حمد کرو۔
پڑھیں زبُور 148
سنیں زبُور 148
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 7:148-14
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos