یہ میرے واسطے اِس لِئے ہُؤا کہ مَیں نے تیرے قوانِین کو مانا۔ (خیتھ) خُداوند میرا بخرہ ہے۔ مَیں نے کہا ہے مَیں تیری باتیں مانُوں گا۔ مَیں پُورے دِل سے تیرے کرم کا خواہاں ہُؤا۔ اپنے کلام کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔ مَیں نے اپنی راہوں پر غَور کِیا اور تیری شہادتوں کی طرف اپنے قدم موڑے۔ مَیں نے تیرے فرمان ماننے میں جلدی کی اور دیر نہ لگائی۔ شرِیروں کی رسِّیوں نے مُجھے جکڑ لِیا۔ پر مَیں تیری شرِیعت کو نہ بُھولا۔ تیری صداقت کے احکام کے لِئے مَیں آدھی رات کو تیرا شُکر کرنے کو اُٹُھوں گا۔
پڑھیں زبُور 119
سنیں زبُور 119
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 56:119-62
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos