اَے خُدا! میرا دِل قائِم ہے۔ مَیں گاؤُں گا اور دِل سے مدح سرائی کرُوں گا۔ اَے بربط اور سِتار جاگو! مَیں خُود بھی صُبح سویرے جاگ اُٹھوں گا۔ اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔ مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔ کیونکہ تیری شفقت آسمان سے بُلند ہے اور تیری سچّائی افلاک کے برابر ہے۔ اَے خُدا! تُو آسمانوں پر سرفراز ہو اور تیرا جلال ساری زمِین پر ہو۔
پڑھیں زبُور 108
سنیں زبُور 108
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 1:108-5
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos