تُو پانی اپنے ہی حَوض سے اور بہتا پانی اپنے ہی چشمہ سے پِینا۔ کیا تیرے چشمے باہر بہہ جائیں اور پانی کی ندیاں کُوچوں میں؟ وہ فقط تیرے ہی لِئے ہوں۔ نہ تیرے ساتھ غَیروں کے لِئے بھی۔ تیرا سوتا مُبارک ہو اور تُو اپنی جوانی کی بِیوی کے ساتھ شاد رہ۔ پیاری ہرنی اور دِل فریب غزال کی مانِند اُس کی چھاتِیاں تُجھے ہر وقت آسُودہ کریں اور اُس کی مُحبّت تُجھے ہمیشہ فریفتہ رکھّے۔ اَے میرے بیٹے! تُجھے بیگانہ عَورت کیوں فریفتہ کرے اور تُو غَیر عَورت سے کیوں ہم آغوش ہو؟ کیونکہ اِنسان کی راہیں خُداوند کی آنکھوں کے سامنے ہیں اور وُہی اُس کے سب راستوں کو ہموار بناتا ہے۔ شرِیر کو اُسی کی بدکاری پکڑے گی اور وہ اپنے ہی گُناہ کی رسِیّوں سے جکڑا جائے گا۔ وہ تربِیّت نہ پانے کے سبب سے مَر جائے گا۔ اور اپنی سخت حماقت کے سبب سے گُمراہ ہو گا۔
پڑھیں امثال 5
سنیں امثال 5
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: امثال 15:5-23
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos