YouVersion Logo
تلاش

نحمیاہ 1:7-73

نحمیاہ 1:7-73 URD

جب شہر پناہ بن چُکی اور مَیں نے دروازے لگا لِئے اور دربان اور گانے والے اور لاوی مُقرّر ہو گئے۔ تو مَیں نے یروشلیِم کو اپنے بھائی حنانی اور قلعہ کے حاکِم حنانیاؔہ کے سپُرد کِیا کیونکہ وہ امانت دار اور بُہتوں سے زِیادہ خُدا ترس تھا۔ اور مَیں نے اُن سے کہا کہ جب تک دُھوپ تیز نہ ہو یروشلیِم کے پھاٹک نہ کُھلیں اور جب وہ پہرے پر کھڑے ہوں تو کواڑے بند کِئے جائیں اور تُم اُن میں اڑبنگے لگاؤ اور یروشلیِم کے باشِندوں میں سے پہرے والے مُقرّر کرو کہ ہر ایک اپنے گھر کے سامنے اپنے پہرے پر رہے۔ اور شہر تو وسِیع اور بڑا تھا پر اُس میں لوگ کم تھے اور گھر بنے نہ تھے۔ اور میرے خُدا نے میرے دِل میں ڈالا کہ امِیروں اور سرداروں اور لوگوں کو اِکٹّھا کرُوں تاکہ نسب نامہ کے مُطابِق اُن کا شُمار کِیا جائے اور مُجھے اُن لوگوں کا نسب نامہ مِلا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لِکھا ہُؤا پایا۔ مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکدؔنضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُوداؔہ میں اپنے اپنے شہر کو گئے یہ ہیں۔ جو زرُبّابل یشُوؔع نحمیاؔہ عزریاؔہ رعمیاؔہ نحمانی مردؔکی بِلشان مِسفرؔت بِگوَؔی نحُوؔم اور بعنہ کے ساتھ آئے تھے۔ بنی اِسرائیل کے لوگوں کا شُمار یہ تھا۔ بنی پرعُوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔ بنی سفطیاہ تِین سَو بہتّر۔ بنی ارخ چھ سَو باون۔ بنی پخت موآب جو یشُوع اور یوآب کی نسل میں سے تھے دو ہزار آٹھ سَو اٹّھارہ۔ بنی عیلام ایک ہزار دو سَو چوّن۔ بنی زتُّو آٹھ سَو پَینتالِیس۔ بنی زکَّی سات سَو ساٹھ۔ بنی بِنوی چھ سَو اڑتالِیس۔ بنی ببَی چھ سَو اٹّھائِیس۔ بنی عَزجاد دو ہزار تِین سَو بائِیس۔ بنی ادُونِقام چھ سَو سڑسٹھ۔ بنی بِگوَی دو ہزار سڑسٹھ۔ بنی عدِین چھ سَو پچپن۔ حِزقیاہ کے خاندان میں سے بنی اطِیر اٹھانوے۔ بنی حشُوم تِین سَو اٹّھائِیس۔ بنی بضَی تِین سَو چَوبِیس۔ بنی خارِف ایک سَو بارہ۔ بنی جبعُون پچانوے۔ بَیت لحم اور نطُوؔفہ کے لوگ ایک سَو اٹھاسی۔ عنتوت کے لوگ ایک سَو اٹّھائِیس۔ بَیت عزماوؔت کے لوگ بیالِیس۔ قریت یعرؔیم کفِیرؔہ اور بیروؔت کے لوگ سات سَو تَینتالِیس۔ رامہ اور جِبع کے لوگ چھ سَو اِکِّیس۔ مِکماؔس کے لوگ ایک سَو بائِیس۔ بَیت ایل اور عی کے لوگ ایک سَو تئِیس۔ دُوسرے نبُو کے لوگ باون۔ دُوسرے عیلام کی اَولاد ایک ہزار دو سَو چوّن۔ بنی حارم تِین سَو بِیس۔ یرِیحُو کے لوگ تِین سَو پَینتالِیس۔ لُود اور حادِید اور اونو کے لوگ سات سَو اِکِّیس۔ بنی سناآہ تِین ہزار نَو سَو تِیس۔ پِھر کاہِن یعنی یشُوع کے گھرانے میں سے بنی یدعیاہ نَو سَو تِہتّر۔ بنی اِمّیر ایک ہزار باون۔ بنی فشحُور ایک ہزار دو سَو سَینتالِیس۔ بنی حارِم ایک ہزار ستّرہ۔ پِھر لاوی یعنی بنی ہودِواہ میں سے یشُوع اور قدمی ایل کی اَولاد چَوہتّر۔ اور گانے والے یعنی بنی آسف ایک سَو اڑتالِیس۔ اور دربان جو سلُوؔم اور اطِیر اور طلمُوؔن اور عقُّوؔب اور خطیطا اور سوبی کی اَولاد تھے ایک سَو اڑتِیس۔ اور نتینِم یعنی بنی ضِیحا بنی حسُوفا بنی طبعوت۔ بنی قروس بنی سِیغا بنی فدُون۔ بنی لِبانہ بنی حجابہ بنی شلمی۔ بنی حنان بنی جدِّیل بنی جحار۔ بنی ریایاہ بنی رصِین بنی نقُودا۔ بنی جزّام بنی عُزّا بنی فاسخ۔ بنی بسَی بنی معُونِیم بنی نفُوشسِیم۔ بنی بقبُوق بنی حقُوفہ بنی حرحُور۔ بنی بضلِیت بنی محِیدا بنی حرشا۔ بنی برقوس بنی سِیسرا بنی تامح۔ بنی نضیاہ بنی خطِیفا۔ سُلیماؔن کے خادِموں کی اَولاد بنی سُوتی بنی سُوفرت بنی فرِیدا۔ بنی یعلہ بنی درقُون بنی جدِّیل۔ بنی سفطیاہ بنی خطِیل بنی فُوکرت ضبائِم اور بنی امُون۔ سب نتنیِم اور سُلیماؔن کے خادِموں کی اَولاد تِین سَو بانوے۔ اور جو لوگ تل ملح اور تل۔ حرسا اور کرَوؔب اور ادُّون اور اِمّیر سے گئے تھے پر اپنے آبائی خاندانوں اور نسل کا پتہ نہ دے سکے کہ اِسرائیل میں سے تھے یا نہیں سو یہ ہیں۔ بنی دِلایاہ بنی طُوبیاہ بنی نقُودا چھ سَو بیالِیس۔ اور کاہِنوں میں سے بنی حبایاہ بنی ہقُّوص اور برزِؔلّی کی اولاد جِس نے جِلعادی برزِؔلّی کی بیٹیوں میں سے ایک لڑکی کو بیاہ لِیا اور اُن کے نام سے کہلایا۔ اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر وہ نہ مِلی اِس لِئے وہ ناپاک مانے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔ اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کاہِن اُورِیم و تمّیِم لِئے ہُوئے برپا نہ ہو۔ ساری جماعت کے لوگ مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَو ساٹھ تھے۔ عِلاوہ اُن کے غُلاموں اور لَونڈیوں کا شُمار سات ہزار تِین سَو سَینتِیس تھا اور اُن کے ساتھ دو سَو پَینتالِیس گانے والے اور گانے والِیاں تِھیں۔ اُن کے گھوڑے سات سَو چھتِّیس۔ اُن کے خچّر دو سَو پَینتالِیس۔ اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیس۔ اُن کے گدھے چھ ہزار سات سَو بِیس تھے۔ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لِئے دِیا۔ حاکِم نے ایک ہزار سونے کے دِرہم اور پچاس پِیالے اور کاہِنوں کے پانچ سَو تِیس پَیراہن خزانہ میں داخِل کِئے۔ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے خزانہ میں بِیس ہزار سونے کے دِرہم اور دو ہزار دو سَو مَنَہ چاندی دی۔ اور باقی لوگوں نے جو دِیا وہ بِیس ہزار سونے کے دِرہم اور دو ہزار مَنہَ چاندی اور کاہِنوں کے سڑسٹھ پَیراہن تھے۔ سو کاہِن اور لاوی اور دربان اور گانے والے اور بعض لوگ اور نتنیِم اور تمام اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں بس گئے اور جب ساتواں مہِینہ آیا تو بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں تھے۔

پڑھیں نحمیاہ 7

سنیں نحمیاہ 7