نحمیاہ 1:7-73
نحمیاہ 1:7-73 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
فصیل کی تکمیل پر مَیں نے دروازوں کے کواڑ لگوائے۔ پھر رب کے گھر کے دربان، گلوکار اور خدمت گزار لاوی مقرر کئے گئے۔ مَیں نے دو آدمیوں کو یروشلم کے حکمران بنایا۔ ایک میرا بھائی حنانی اور دوسرا قلعے کا کمانڈر حننیاہ تھا۔ حننیاہ کو مَیں نے اِس لئے چن لیا کہ وہ وفادار تھا اور اکثر لوگوں کی نسبت اللہ کا زیادہ خوف مانتا تھا۔ مَیں نے دونوں سے کہا، ”یروشلم کے دروازے دوپہر کے وقت جب دھوپ کی شدت ہے کھلے نہ رہیں، اور پہرہ دیتے وقت بھی اُنہیں بند کر کے کنڈے لگائیں۔ یروشلم کے آدمیوں کو پہرا داری کے لئے مقرر کریں جن میں سے کچھ فصیل پر اور کچھ اپنے گھروں کے سامنے ہی پہرہ دیں۔“ گو یروشلم شہر بڑا اور وسیع تھا، لیکن اُس میں آبادی تھوڑی تھی۔ ڈھائے گئے مکان اب تک دوبارہ تعمیر نہیں ہوئے تھے۔ چنانچہ میرے خدا نے میرے دل کو شرفا، افسروں اور عوام کو اکٹھا کرنے کی تحریک دی تاکہ خاندانوں کی رجسٹری تیار کروں۔ اِس سلسلے میں مجھے ایک کتاب مل گئی جس میں اُن لوگوں کی فہرست درج تھی جو ہم سے پہلے جلاوطنی سے واپس آئے تھے۔ اُس میں لکھا تھا، ”ذیل میں یہوداہ کے اُن لوگوں کی فہرست ہے جو جلاوطنی سے واپس آئے۔ بابل کا بادشاہ نبوکدنضر اُنہیں قید کر کے بابل لے گیا تھا، لیکن اب وہ یروشلم اور یہوداہ کے اُن شہروں میں پھر جا بسے جہاں پہلے رہتے تھے۔ اُن کے راہنما زرُبابل، یشوع، نحمیاہ، عزریاہ، رعمیاہ، نحمانی، مردکی، بِلشان، مِسفرت، بِگوَئی، نحوم اور بعنہ تھے۔ ذیل کی فہرست میں واپس آئے ہوئے خاندانوں کے مرد بیان کئے گئے ہیں۔ پرعوس کا خاندان: 2,172، سفطیاہ کا خاندان: 372، ارخ کا خاندان: 652، پخت موآب کا خاندان یعنی یشوع اور یوآب کی اولاد: 2,818، عیلام کا خاندان: 1,254، زتّو کا خاندان: 845، زکی کا خاندان: 760، بِنّوئی کا خاندان: 648، ببی کا خاندان: 628، عزجاد کا خاندان: 2,322، ادونِقام کا خاندان: 667، بِگوَئی کا خاندان: 2,067، عدین کا خاندان: 655، اطیر کا خاندان یعنی حِزقیاہ کی اولاد: 98، حاشوم کا خاندان: 328، بضی کا خاندان: 324، خارِف کا خاندان: 112، جِبعون کا خاندان: 95، بیت لحم اور نطوفہ کے باشندے: 188، عنتوت کے باشندے: 128، بیت عزماوت کے باشندے: 42، قِریَت یعریم، کفیرہ اور بیروت کے باشندے: 743، رامہ اور جِبع کے باشندے: 621، مِکماس کے باشندے: 122، بیت ایل اور عَی کے باشندے: 123، دوسرے نبو کے باشندے: 52، دوسرے عیلام کے باشندے: 1,254، حارِم کے باشندے: 320، یریحو کے باشندے: 345، لُود، حادید اور اونو کے باشندے: 721، سناآہ کے باشندے: 3,930۔ ذیل کے امام جلاوطنی سے واپس آئے۔ یدعیاہ کا خاندان جو یشوع کی نسل کا تھا: 973، اِمّیر کا خاندان: 1,052، فشحور کا خاندان: 1,247، حارِم کا خاندان: 1,017۔ ذیل کے لاوی جلاوطنی سے واپس آئے۔ یشوع اور قدمی ایل کا خاندان یعنی ہوداویاہ کی اولاد: 74، گلوکار: آسف کے خاندان کے 148 آدمی، رب کے گھر کے دربان: سلّوم، اطیر، طلمون، عقّوب، خطیطا اور سوبی کے خاندانوں کے 138 آدمی۔ رب کے گھر کے خدمت گاروں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔ ضیحا، حسوفا، طبّعوت، قروس، سیعا، فدون، لِبانہ، حجابہ، شلمی، حنان، جِدّیل، جحر، ریایاہ، رضین، نقودا، جزّام، عُزّا، فاسح، بسی، معونیم، نفوسیم، بقبوق، حقوفا، حرحور، بضلوت، محیدا، حرشا، برقوس، سیسرا، تامح، نضیاح اور خطیفا۔ سلیمان کے خادموں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔ سوطی، سوفرت، فرودا، یعلہ، درقون، جِدّیل، سفطیاہ، خطّیل، فوکرت ضبائم اور امون۔ رب کے گھر کے خدمت گاروں اور سلیمان کے خادموں کے خاندانوں میں سے واپس آئے ہوئے مردوں کی تعداد 392 تھی۔ واپس آئے ہوئے خاندانوں میں سے دِلایاہ، طوبیاہ اور نقودا کے 642 مرد ثابت نہ کر سکے کہ اسرائیل کی اولاد ہیں، گو وہ تل ملح، تل حرشا، کروب، ادون اور اِمّیر کے رہنے والے تھے۔ حبایاہ، ہقوض اور برزلی کے خاندانوں کے کچھ امام بھی واپس آئے، لیکن اُنہیں رب کے گھر میں خدمت کرنے کی اجازت نہ ملی۔ کیونکہ گو اُنہوں نے نسب ناموں میں اپنے نام تلاش کئے لیکن اُن کا کہیں ذکر نہ ملا، اِس لئے اُنہیں ناپاک قرار دیا گیا۔ (برزلی کے خاندان کے بانی نے برزلی جِلعادی کی بیٹی سے شادی کر کے اپنے سُسر کا نام اپنا لیا تھا۔) یہوداہ کے گورنر نے حکم دیا کہ اِن تین خاندانوں کے امام فی الحال قربانیوں کا وہ حصہ کھانے میں شریک نہ ہوں جو اماموں کے لئے مقرر ہے۔ جب دوبارہ امامِ اعظم مقرر کیا جائے تو وہی اُوریم اور تُمیم نامی قرعہ ڈال کر معاملہ حل کرے۔ کُل 42,360 اسرائیلی اپنے وطن لوٹ آئے، نیز اُن کے 7,337 غلام اور لونڈیاں اور 245 گلوکار جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔ اسرائیلیوں کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچر، 435 اونٹ اور 6,720 گدھے تھے۔ کچھ خاندانی سرپرستوں نے رب کے گھر کی تعمیرِ نو کے لئے اپنی خوشی سے ہدیئے دیئے۔ گورنر نے سونے کے 1,000 سِکے، 50 کٹورے اور اماموں کے 530 لباس دیئے۔ کچھ خاندانی سرپرستوں نے خزانے میں سونے کے 20,000 سِکے اور چاندی کے 1,200 کلو گرام ڈال دیئے۔ باقی لوگوں نے سونے کے 20,000 سِکے، چاندی کے 1,100 کلو گرام اور اماموں کے 67 لباس عطا کئے۔ امام، لاوی، رب کے گھر کے دربان اور خدمت گار، گلوکار اور عوام کے کچھ لوگ اپنی اپنی آبائی آبادیوں میں دوبارہ جا بسے۔ یوں تمام اسرائیلی دوبارہ اپنے اپنے شہروں میں رہنے لگے۔“
نحمیاہ 1:7-73 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب شہر پناہ بن چُکی اور مَیں نے دروازے لگا لِئے اور دربان اور گانے والے اور لاوی مُقرّر ہو گئے۔ تو مَیں نے یروشلیِم کو اپنے بھائی حنانی اور قلعہ کے حاکِم حنانیاؔہ کے سپُرد کِیا کیونکہ وہ امانت دار اور بُہتوں سے زِیادہ خُدا ترس تھا۔ اور مَیں نے اُن سے کہا کہ جب تک دُھوپ تیز نہ ہو یروشلیِم کے پھاٹک نہ کُھلیں اور جب وہ پہرے پر کھڑے ہوں تو کواڑے بند کِئے جائیں اور تُم اُن میں اڑبنگے لگاؤ اور یروشلیِم کے باشِندوں میں سے پہرے والے مُقرّر کرو کہ ہر ایک اپنے گھر کے سامنے اپنے پہرے پر رہے۔ اور شہر تو وسِیع اور بڑا تھا پر اُس میں لوگ کم تھے اور گھر بنے نہ تھے۔ اور میرے خُدا نے میرے دِل میں ڈالا کہ امِیروں اور سرداروں اور لوگوں کو اِکٹّھا کرُوں تاکہ نسب نامہ کے مُطابِق اُن کا شُمار کِیا جائے اور مُجھے اُن لوگوں کا نسب نامہ مِلا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لِکھا ہُؤا پایا۔ مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکدؔنضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُوداؔہ میں اپنے اپنے شہر کو گئے یہ ہیں۔ جو زرُبّابل یشُوؔع نحمیاؔہ عزریاؔہ رعمیاؔہ نحمانی مردؔکی بِلشان مِسفرؔت بِگوَؔی نحُوؔم اور بعنہ کے ساتھ آئے تھے۔ بنی اِسرائیل کے لوگوں کا شُمار یہ تھا۔ بنی پرعُوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔ بنی سفطیاہ تِین سَو بہتّر۔ بنی ارخ چھ سَو باون۔ بنی پخت موآب جو یشُوع اور یوآب کی نسل میں سے تھے دو ہزار آٹھ سَو اٹّھارہ۔ بنی عیلام ایک ہزار دو سَو چوّن۔ بنی زتُّو آٹھ سَو پَینتالِیس۔ بنی زکَّی سات سَو ساٹھ۔ بنی بِنوی چھ سَو اڑتالِیس۔ بنی ببَی چھ سَو اٹّھائِیس۔ بنی عَزجاد دو ہزار تِین سَو بائِیس۔ بنی ادُونِقام چھ سَو سڑسٹھ۔ بنی بِگوَی دو ہزار سڑسٹھ۔ بنی عدِین چھ سَو پچپن۔ حِزقیاہ کے خاندان میں سے بنی اطِیر اٹھانوے۔ بنی حشُوم تِین سَو اٹّھائِیس۔ بنی بضَی تِین سَو چَوبِیس۔ بنی خارِف ایک سَو بارہ۔ بنی جبعُون پچانوے۔ بَیت لحم اور نطُوؔفہ کے لوگ ایک سَو اٹھاسی۔ عنتوت کے لوگ ایک سَو اٹّھائِیس۔ بَیت عزماوؔت کے لوگ بیالِیس۔ قریت یعرؔیم کفِیرؔہ اور بیروؔت کے لوگ سات سَو تَینتالِیس۔ رامہ اور جِبع کے لوگ چھ سَو اِکِّیس۔ مِکماؔس کے لوگ ایک سَو بائِیس۔ بَیت ایل اور عی کے لوگ ایک سَو تئِیس۔ دُوسرے نبُو کے لوگ باون۔ دُوسرے عیلام کی اَولاد ایک ہزار دو سَو چوّن۔ بنی حارم تِین سَو بِیس۔ یرِیحُو کے لوگ تِین سَو پَینتالِیس۔ لُود اور حادِید اور اونو کے لوگ سات سَو اِکِّیس۔ بنی سناآہ تِین ہزار نَو سَو تِیس۔ پِھر کاہِن یعنی یشُوع کے گھرانے میں سے بنی یدعیاہ نَو سَو تِہتّر۔ بنی اِمّیر ایک ہزار باون۔ بنی فشحُور ایک ہزار دو سَو سَینتالِیس۔ بنی حارِم ایک ہزار ستّرہ۔ پِھر لاوی یعنی بنی ہودِواہ میں سے یشُوع اور قدمی ایل کی اَولاد چَوہتّر۔ اور گانے والے یعنی بنی آسف ایک سَو اڑتالِیس۔ اور دربان جو سلُوؔم اور اطِیر اور طلمُوؔن اور عقُّوؔب اور خطیطا اور سوبی کی اَولاد تھے ایک سَو اڑتِیس۔ اور نتینِم یعنی بنی ضِیحا بنی حسُوفا بنی طبعوت۔ بنی قروس بنی سِیغا بنی فدُون۔ بنی لِبانہ بنی حجابہ بنی شلمی۔ بنی حنان بنی جدِّیل بنی جحار۔ بنی ریایاہ بنی رصِین بنی نقُودا۔ بنی جزّام بنی عُزّا بنی فاسخ۔ بنی بسَی بنی معُونِیم بنی نفُوشسِیم۔ بنی بقبُوق بنی حقُوفہ بنی حرحُور۔ بنی بضلِیت بنی محِیدا بنی حرشا۔ بنی برقوس بنی سِیسرا بنی تامح۔ بنی نضیاہ بنی خطِیفا۔ سُلیماؔن کے خادِموں کی اَولاد بنی سُوتی بنی سُوفرت بنی فرِیدا۔ بنی یعلہ بنی درقُون بنی جدِّیل۔ بنی سفطیاہ بنی خطِیل بنی فُوکرت ضبائِم اور بنی امُون۔ سب نتنیِم اور سُلیماؔن کے خادِموں کی اَولاد تِین سَو بانوے۔ اور جو لوگ تل ملح اور تل۔ حرسا اور کرَوؔب اور ادُّون اور اِمّیر سے گئے تھے پر اپنے آبائی خاندانوں اور نسل کا پتہ نہ دے سکے کہ اِسرائیل میں سے تھے یا نہیں سو یہ ہیں۔ بنی دِلایاہ بنی طُوبیاہ بنی نقُودا چھ سَو بیالِیس۔ اور کاہِنوں میں سے بنی حبایاہ بنی ہقُّوص اور برزِؔلّی کی اولاد جِس نے جِلعادی برزِؔلّی کی بیٹیوں میں سے ایک لڑکی کو بیاہ لِیا اور اُن کے نام سے کہلایا۔ اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر وہ نہ مِلی اِس لِئے وہ ناپاک مانے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔ اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کاہِن اُورِیم و تمّیِم لِئے ہُوئے برپا نہ ہو۔ ساری جماعت کے لوگ مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَو ساٹھ تھے۔ عِلاوہ اُن کے غُلاموں اور لَونڈیوں کا شُمار سات ہزار تِین سَو سَینتِیس تھا اور اُن کے ساتھ دو سَو پَینتالِیس گانے والے اور گانے والِیاں تِھیں۔ اُن کے گھوڑے سات سَو چھتِّیس۔ اُن کے خچّر دو سَو پَینتالِیس۔ اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیس۔ اُن کے گدھے چھ ہزار سات سَو بِیس تھے۔ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لِئے دِیا۔ حاکِم نے ایک ہزار سونے کے دِرہم اور پچاس پِیالے اور کاہِنوں کے پانچ سَو تِیس پَیراہن خزانہ میں داخِل کِئے۔ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے خزانہ میں بِیس ہزار سونے کے دِرہم اور دو ہزار دو سَو مَنَہ چاندی دی۔ اور باقی لوگوں نے جو دِیا وہ بِیس ہزار سونے کے دِرہم اور دو ہزار مَنہَ چاندی اور کاہِنوں کے سڑسٹھ پَیراہن تھے۔ سو کاہِن اور لاوی اور دربان اور گانے والے اور بعض لوگ اور نتنیِم اور تمام اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں بس گئے اور جب ساتواں مہِینہ آیا تو بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں تھے۔