YouVersion Logo
تلاش

لُوقا 21:3-38

لُوقا 21:3-38 URD

جب سب لوگوں نے بپتسِمہ لِیا اور یِسُوعؔ بھی بپتسِمہ پا کر دُعا کر رہا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ آسمان کُھل گیا۔ اور رُوحُ القُدس جِسمانی صُورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُؤا اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیٹا ہے۔ تُجھ سے مَیں خُوش ہُوں۔ جب یِسُوعؔ خُود تعلِیم دینے لگا قرِیباً تِیس برس کا تھا اور (جَیسا کہ سمجھا جاتا تھا) یُوسفؔ کا بیٹا تھا اور وہ عیلی کا۔ اور وہ متّات کا اور وہ لاوؔی کا اور وہ ملکی کا اور وہ ینّا کا اور وہ یُوسفؔ کا۔ اور وہ مَتّتِیاؔہ کا اور وہ عامُوؔس کا اور وہ ناحُوؔم کا اور وہ اسلیاؔہ کا اور وہ نوگہ کا۔ اور وہ ماؔعَت کا اور وہ مَتّتیاؔہ کا اور وہ شِمعی کا اور وہ یوسیخ کا اور وہ یوداؔہ کا۔ اور وہ یُوحنّا کا اور وہ ریسا کا اور وہ زرُبّابِل کا اور وہ سیالتی ایل کا اور وہ نیرؔی کا۔ اور وہ ملکی کا اور وہ اَدّی کا اور وہ قوساؔم کا اور وہ اِلموداؔم کا اور وہ عیر کا۔ اور وہ یشُوؔع کا اور وہ الِیعزر کا اور وہ یورِؔیم کا اور وہ متّات کا اور وہ لاوؔی کا۔ اور وہ شمعُوؔن کا اور وہ یہُوداؔہ کا اور وہ یُوسفؔ کا اور وہ یوؔنان کا اور وہ الیاؔقِیم کا۔ اور وہ ملےؔآہ کا اور وہ مِنّاہ کا اور وہ متَّتاہ کا اور وہ ناتن کا اور وہ داؤُد کا۔ اور وہ یسّی کا اور وہ عوبید کا اور وہ بوعز کا اور وہ سلموؔن کا اور وہ نحسون کا۔ اور وہ عَمّینداؔب کا اور وہ ارؔنی کا اور وہ حصروؔن کا اور وہ فارؔص کا اور وہ یہُوداؔہ کا۔ اور وہ یعقُوبؔ کا اور وہ اِضحاقؔ کا اور وہ ابرہامؔ کا اور وہ تارؔہ کا اور وہ نحُور کا۔ اور وہ سُروؔج کا اور وہ رعُو کا اور وہ فلج کا اور وہ عِبر کا اور وہ سلح کا۔ اور وہ قیناؔن کا اور وہ اَرفکسد کا اور وہ سِم کا اور وہ نُوح کا اور وہ لَمک کا۔ اور وہ متُوؔسِلح کا اور وہ حَنُوؔک کا اور وہ یارِد کا اور وہ مَہلل ایل کا اور وہ قِیناؔن کا۔ اور وہ انُوس کا اور وہ سیتؔ کا اور وہ آدؔم کا اور وہ خُدا کا تھا۔

پڑھیں لُوقا 3

سنیں لُوقا 3