اب دریائی گھوڑے کو دیکھ جِسے مَیں نے تیرے ساتھ بنایا۔ وہ بَیل کی طرح گھاس کھاتا ہے۔ دیکھ! اُس کی طاقت اُس کی کمر میں ہے اور اُس کا زور اُس کے پیٹ کے پٹّھوں میں۔ وہ اپنی دُم کو دیودار کی طرح ہِلاتا ہے۔ اُس کی رانوں کی نسیں باہم پَیوستہ ہیں۔ اُس کی ہڈِّیاں پِیتل کے نلوں کی طرح ہیں۔ اُس کے اعضا لوہے کی بینڈوں کی مانِند ہیں۔ وہ خُدا کی خاص صنعت ہے۔ اُس کے خالِق ہی نے اُسے تلوار بخشی ہے۔ یقِیناً ٹِیلے اُس کے لِئے خُوراک بہم پُہنچاتے ہیں جہاں مَیدان کے سب جانور کھیلتے کُودتے ہیں۔ وہ کنول کے درخت کے نِیچے لیٹتا ہے۔ سرکنڈوں کی آڑ اور دلدل میں۔ کنول کے درخت اُسے اپنے سایہ کے نِیچے چِھپا لیتے ہیں۔ نالے کی بیدیں اُسے گھیر لیتی ہیں۔ دیکھ! اگر دریا میں باڑھ ہو تو وہ نہیں کانپتا۔ خواہ یَردؔن اُس کے مُنہ تک چڑھ آئے وہ بے خَوف ہے۔ جب وہ چَوکس ہو تو کیا کوئی اُسے پکڑ لے گا یا پھندا لگا کر اُس کی ناک کو چھیدے گا؟
پڑھیں ایُّوب 40
سنیں ایُّوب 40
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ایُّوب 15:40-24
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos