خُداوند نے ایُّوب سے یہ بھی کہا:- کیا جو فضُول حُجّت کرتا ہے وہ قادرِ مُطلق سے جھگڑا کرے؟ جو خُدا سے بحث کرتا ہے وہ اِس کا جواب دے۔ تب ایُّوب نے خُداوند کو جواب دِیا:- دیکھ! مَیں ناچِیز ہُوں۔ مَیں تُجھے کیا جواب دُوں؟ مَیں اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھتا ہُوں۔ اب جواب نہ دُوں گا۔ ایک بار مَیں بول چُکا بلکہ دو بار۔ پر اب آگے نہ بڑھُوں گا۔ تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے جواب دِیا:- مَرد کی مانِند اب اپنی کمر کس لے۔ مَیں تُجھ سے سوال کرتا ہُوں اور تُو مُجھے بتا۔ کیا تُو میرے اِنصاف کو بھی باطِل ٹھہرائے گا؟ کیا تُو مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا تاکہ خود راست ٹھہرے؟
پڑھیں ایُّوب 40
سنیں ایُّوب 40
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ایُّوب 1:40-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos