ایوب 1:40-8
ایوب 1:40-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند نے ایُّوب سے یہ بھی کہا:- کیا جو فضُول حُجّت کرتا ہے وہ قادرِ مُطلق سے جھگڑا کرے؟ جو خُدا سے بحث کرتا ہے وہ اِس کا جواب دے۔ تب ایُّوب نے خُداوند کو جواب دِیا:- دیکھ! مَیں ناچِیز ہُوں۔ مَیں تُجھے کیا جواب دُوں؟ مَیں اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھتا ہُوں۔ اب جواب نہ دُوں گا۔ ایک بار مَیں بول چُکا بلکہ دو بار۔ پر اب آگے نہ بڑھُوں گا۔ تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے جواب دِیا:- مَرد کی مانِند اب اپنی کمر کس لے۔ مَیں تُجھ سے سوال کرتا ہُوں اور تُو مُجھے بتا۔ کیا تُو میرے اِنصاف کو بھی باطِل ٹھہرائے گا؟ کیا تُو مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا تاکہ خود راست ٹھہرے؟
ایوب 1:40-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب یَاہوِہ نے ایُّوب سے فرمایا: ”جو قادرمُطلق کی شکایت کرتا ہے، کیا اُس کی تادیب نہیں ہونا چاہئے؟ جو خُدا پر اِلزام لگاتاہے اُسے اُن باتوں کا جَواب بھی دینا ہوگا۔“ تَب ایُّوب نے یَاہوِہ کو جَواب دیا: ”میں ناچیز ہُوں۔ مَیں آپ کو کیسے جَواب دُوں؟ میں اَپنا ہاتھ اَپنے مُنہ پر رکھتا ہُوں۔ میں ایک بار بول چُکا ہُوں لیکن مُجھے جَواب نہیں مِلا بَلکہ دو بار، پر اَب اَور نہ بولُوں گا۔“ تَب یَاہوِہ نے ایُّوب کو بگولے میں سے جَواب دیا: ”مَرد کی مانند اَپنی کمر باندھو؛ میں تُم سے سوال کروں گا، اَور تُم مُجھے جَواب دوگے۔ ”کیا، تُم میرے اِنصاف کو باطِل ٹھہراؤگے؟ خُود کو راست ٹھہرانے کے لیٔے کیا تُم مُجھے مُلزم قرار دوگے؟
ایوب 1:40-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب نے ایوب سے پوچھا، ”کیا ملامت کرنے والا عدالت میں قادرِ مطلق سے جھگڑنا چاہتا ہے؟ اللہ کی سرزنش کرنے والا اُسے جواب دے!“ تب ایوب نے جواب دے کر رب سے کہا، ”مَیں تو نالائق ہوں، مَیں کس طرح تجھے جواب دوں؟ مَیں اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش رہوں گا۔ ایک بار مَیں نے بات کی اور اِس کے بعد مزید ایک دفعہ، لیکن اب سے مَیں جواب میں کچھ نہیں کہوں گا۔“ تب اللہ طوفان میں سے ایوب سے ہم کلام ہوا، ”مرد کی طرح کمربستہ ہو جا! مَیں تجھ سے سوال کروں اور تُو مجھے تعلیم دے۔ کیا تُو واقعی میرا انصاف منسوخ کر کے مجھے مجرم ٹھہرانا چاہتا ہے تاکہ خود راست باز ٹھہرے؟