اُس نے میرے بھائیوں کو مُجھ سے دُور کر دِیا ہے اور میرے جان پہچان مُجھ سے بیگانہ ہو گئے ہیں۔ میرے رِشتہ دار کام نہ آئے اور میرے دِلی دوست مُجھے بُھول گئے ہیں۔ مَیں اپنے گھر کے رہنے والوں اور اپنی لَونڈِیوں کی نظر میں اجنبی ہُوں۔ مَیں اُن کی نِگاہ میں پردیسی ہو گیا ہُوں۔ مَیں اپنے نَوکر کو بُلاتا ہُوں اور وہ مُجھے جواب نہیں دیتا اگرچہ مَیں اپنے مُنہ سے اُس کی مِنّت کرتا ہُوں۔ میرا سانس میری بِیوی کے لِئے مکرُوہ ہے اور میری مِنّت میری ماں کی اَولاد کے لِئے۔ چھوٹے بچّے بھی مُجھے حقِیر جانتے ہیں۔ جب مَیں کھڑا ہوتا ہُوں تو وہ مُجھ پر آوازہ کَستے ہیں۔ میرے سب ہم راز دوست مُجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ اور جِن سے مَیں مُحبّت کرتا تھا وہ میرے خِلاف ہو گئے ہیں۔ میری کھال اور میرا گوشت میری ہڈِّیوں سے چِمٹ گئے ہیں اور مَیں بال بال بچ نِکلا ہُوں۔ اَے میرے دوستو! مُجھ پر ترس کھاؤ۔ ترس کھاؤ! کیونکہ خُدا کا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔ تُم کیوں خُدا کی طرح مُجھے ستاتے ہو۔ اور میرے گوشت پر قناعت نہیں کرتے؟ کاش کہ میری باتیں اب لِکھ لی جاتِیں! کاش کہ وہ کِسی کِتاب میں قلم بند ہوتِیں! کاش کہ وہ لوہے کے قلم اور سِیسے سے ہمیشہ کے لِئے چٹان پر کندہ کی جاتِیں! لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ میرا مخلصی دینے والا زِندہ ہے۔ اور آخِر کار وہ زمِین پر کھڑا ہو گا۔ اور اپنی کھال کے اِس طرح برباد ہو جانے کے بعد بھی مَیں اپنے اِس جِسم میں سے خُدا کو دیکُھوں گا۔ جِسے مَیں خُود دیکُھوں گا اور میری ہی آنکھیں دیکھیں گی نہ کہ بیگانہ کی۔ میرے گُردے میرے اندر فنا ہو گئے ہیں۔
پڑھیں ایُّوب 19
سنیں ایُّوب 19
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ایُّوب 13:19-27
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos