یِہی وہ بادشاہ ہیں جو مُلکِ ادُومؔ پر پیشتر اُس سے کہ اِسرائیل کا کوئی بادشاہ ہو مُسلّط تھے۔ بالَعؔ بِن بعورؔ ادُوؔم میں ایک بادشاہ تھا اور اُس کے شہر کا نام دِنہابا ؔتھا۔ بالَعؔ مَر گیا اور یُوبابؔ بِن زارحؔ جو بُصراؔہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ پِھر یُوبابؔ مَر گیا اور حُشیِمؔ جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا اُس کا جانشیِن ہُؤا۔ اور حُشیِم ؔمَر گیا اور ہددؔ بِن بِدد جِس نے موآبؔ کے میدان میں مِدیانیوں کو مارا اُس کا جانشین ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیتؔ تھا۔ اور ہددؔ مَر گیا اور شملہؔ جو مُسرِقہؔ کا تھا اُس کا جانشیِن ہُؤا۔ اور شملہؔ مَر گیا اور ساؤُل ؔاُس کا جانشیِن ہُؤا۔ یہ رحوبوتؔ کا تھا جو دریائے فُراتؔ کے برابر ہے۔ اور ساؤُلؔ مَر گیا اور بعلحنانؔ بِن عکبورؔ اُس کا جانشیِن ہُؤا۔ اور بعلحنانؔ بِن عکبورؔ مَر گیا اور حدرؔ اُس کا جانشیِن ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام پاوُ اور اُس کی بِیوی کا نام مہیطب ایلؔ تھا جو مِطردؔ کی بیٹی اور میضاہابؔ کی نواسی تھی۔ پس عیسوؔ کے رئِیسوں کے نام اُن کے خاندانوں اور مقاموں اور ناموں کے مُوافِق یہ ہیں۔ رئِیس تِمنعؔ رئِیس علوہؔ رئِیس یتیتؔ۔ رئِیس اہُلیبامہؔ رئِیس اَیلہؔ رئِیس فِینونؔ۔ رئِیس قنَز رؔئِیس تیمانؔ رئِیس مِبصارؔ۔ رئِیس مَجد ایلؔ۔ رئِیس عِرامؔ۔ ادُوم ؔکے رئِیس یِہی ہیں جن کے نام اُن کے مقبُوضہ مُلک میں اُن کے مسکن کے مُطابِق دِئے گئے ہیں۔ یہ حال ادُومِیوں کے باپ عیسوؔ کا ہے۔
پڑھیں پَیدائش 36
سنیں پَیدائش 36
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: پَیدائش 31:36-43
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos