اور بنی حام یہ ہیں۔ کُوؔش اور مِصرؔ اور فوؔط اور کنعاؔن۔ اور بنی کُوش یہ ہیں۔ سباؔ اور حوِیلہؔ اور سبتہؔ اور رعماہؔ اور سبتیکہؔ۔ اور بنی رعماہ یہ ہیں۔ سباؔ اور دداؔن۔ اور کُوؔش سے نِمرُؔود پَیدا ہُؤا۔ وہ رُویِ زمِین پر ایک سُورما ہُؤا ہے۔ خُداوند کے سامنے وہ ایک شِکاری سُورما ہُؤا ہے اِس لِئے یہ مثل چلی کہ خُداوند کے سامنے نِمرُؔود سا شِکاری سُورما۔ اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابلؔ اور ارک ؔاور اکّاؔد اور کلنہ ؔسے ہُوئی۔ اُسی مُلک سے نِکل کر وہ اسور میں آیا اور نینوہؔ اور رحوبوؔت عیر ؔاور کلحؔ کو۔ اور نینوہؔ اور کلحؔ کے درمِیان رسن کو جو بڑا شہر ہے بنایا۔ اور مِصرؔ سے لُودؔی اور عَنامیؔ اور لہابیؔ اور نفتوحیؔ۔ اور فتروسیؔ اور کَسلوحیؔ (جِن سے فلستی نِکلے) اور کفتورؔی پَیدا ہُوئے۔ اور کنعانؔ سے صَیداؔ جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّؔ۔ اور یبوسیؔ اور اموریؔ اور جِرجاسیؔ۔ اور حوّیؔ اور عرقی ؔاور سینیؔ۔ اور اروادیؔ اور صماری ؔاور حماتیؔ پَیدا ہُوئے اور بعد میں کنعانی قبِیلے پَھیل گئے۔ اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔ سو بنی حام یہ ہیں جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبِیلوں اور اپنی زُبانوں کے مُطابِق آباد ہیں۔
پڑھیں پَیدائش 10
سنیں پَیدائش 10
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: پَیدائش 6:10-20
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos