پَیدایش 6:10-20

پَیدایش 6:10-20 کِتابِ مُقادّس (URD)

اور بنی حام یہ ہیں۔ کُوؔش اور مِصرؔ اور فوؔط اور کنعاؔن۔ اور بنی کُوش یہ ہیں۔ سباؔ اور حوِیلہؔ اور سبتہؔ اور رعماہؔ اور سبتیکہؔ۔ اور بنی رعماہ یہ ہیں۔ سباؔ اور دداؔن۔ اور کُوؔش سے نِمرُؔود پَیدا ہُؤا۔ وہ رُویِ زمِین پر ایک سُورما ہُؤا ہے۔ خُداوند کے سامنے وہ ایک شِکاری سُورما ہُؤا ہے اِس لِئے یہ مثل چلی کہ خُداوند کے سامنے نِمرُؔود سا شِکاری سُورما۔ اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابلؔ اور ارک ؔاور اکّاؔد اور کلنہ ؔسے ہُوئی۔ اُسی مُلک سے نِکل کر وہ اسور میں آیا اور نینوہؔ اور رحوبوؔت عیر ؔاور کلحؔ کو۔ اور نینوہؔ اور کلحؔ کے درمِیان رسن کو جو بڑا شہر ہے بنایا۔ اور مِصرؔ سے لُودؔی اور عَنامیؔ اور لہابیؔ اور نفتوحیؔ۔ اور فتروسیؔ اور کَسلوحیؔ (جِن سے فلستی نِکلے) اور کفتورؔی پَیدا ہُوئے۔ اور کنعانؔ سے صَیداؔ جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّؔ۔ اور یبوسیؔ اور اموریؔ اور جِرجاسیؔ۔ اور حوّیؔ اور عرقی ؔاور سینیؔ۔ اور اروادیؔ اور صماری ؔاور حماتیؔ پَیدا ہُوئے اور بعد میں کنعانی قبِیلے پَھیل گئے۔ اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔ سو بنی حام یہ ہیں جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبِیلوں اور اپنی زُبانوں کے مُطابِق آباد ہیں۔

پَیدایش 6:10-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

بنی حامؔ یہ ہیں: کُوشؔ، مِصر، فُوطؔ اَور کنعانؔ۔ بنی کُوشؔ یہ ہیں: سیبا، حَویلہؔ، سبتہؔ، رعماہؔ اَور سبتیکا۔ بنی رعماہؔ یہ ہیں: شیبا اَور دِدانؔ۔ کُوشؔ نِمرودؔ کا باپ تھا، جو رُوئے زمین پر پہلا زبردست سُورما کے طور پر مشہُور ہُوا۔ وہ خُدا کے سامنے ایک زبردست شِکاری تھا، اِسی لیٔے یہ مثل مشہُور ہو گئی، ”یَاہوِہ کے سامنے نِمرودؔ سا شِکاری سُورما!“ اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلک شِنعاؔر سے ہُوئی جِن میں بابیل، اِریؔخ، اکّادؔ اَور کَلنہؔ واقع تھے۔ اُس مُلک سے نکل کر وہ اشُور چلا گیا جہاں اُس نے کیٔی شہر بسائے مثلاً نینوہؔ، رحوبوتھؔ عیرؔ، کلحؔ اَور رسنؔ جو نینوہؔ اَور کلحؔ کے درمیان بہت بڑا شہر ہے۔ بنی مِصر لُودیؔم، عنامیمؔ، لہابیمؔ، نفتوحیؔم، فتروسیم، کسلوحیم (جِن سے فلسطینی نکلے) اَور کفتُوری پیدا ہویٔے۔ بنی کنعانؔ اُس کا پہلوٹھا صیدونؔ پیدا ہُوا اَور حِتّی، اَور یبُوسی، امُوری، گِرگاشی، اَور حِوّیؔ، عَرکی، سیِنی اَور اَروادیؔ، ضِماریؔ اَور حماتیؔ پیدا ہویٔے۔ (بعد میں کنعانی برادری بھی پھیل گئی اَور کنعانیوں کی حُدوُد صیدونؔ سے گِراؔر کی طرف غزّہؔ تک اَور پھر سدُومؔ، عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی طرف لشعؔ تک پہُنچ گئیں۔) بنی حامؔ یہی ہیں جو اَپنی برادریوں اَور زبانوں کے مُطابق اَپنے اَپنے مُلکوں اَور قوموں میں آباد ہیں۔

پَیدایش 6:10-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔ کوش کے بیٹے سِبا، حویلہ، سبتہ، رعمہ اور سبتکہ تھے۔ رعمہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔ کوش کا ایک اَور بیٹا بنام نمرود تھا۔ وہ دنیا میں پہلا زبردست حاکم تھا۔ رب کے نزدیک وہ زبردست شکاری تھا۔ اِس لئے آج بھی کسی اچھے شکاری کے بارے میں کہا جاتا ہے، ”وہ نمرود کی مانند ہے جو رب کے نزدیک زبردست شکاری تھا۔“ اُس کی سلطنت کے پہلے مرکز ملکِ سِنعار میں بابل، ارک، اکاد اور کلنہ کے شہر تھے۔ اُس ملک سے نکل کر وہ اسور چلا گیا جہاں اُس نے نینوہ، رحوبوت عیر، کلح اور رسن کے شہر تعمیر کئے۔ بڑا شہر رسن نینوہ اور کلح کے درمیان واقع ہے۔ مصر اِن قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی، فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔ کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان ذیل کی قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی یبوسی، اموری، جرجاسی، حِوّی، عرقی، سینی، اروادی، صماری اور حماتی۔ بعد میں کنعانی قبیلے اِتنے پھیل گئے کہ اُن کی حدود شمال میں صیدا سے جنوب کی طرف جرار سے ہو کر غزہ تک اور وہاں سے مشرق کی طرف سدوم، عمورہ، ادمہ اور ضبوئیم سے ہو کر لَسَع تک تھیں۔ یہ سب حام کی اولاد ہیں، جو اُن کے اپنے اپنے قبیلے، اپنی اپنی زبان، اپنے اپنے ملک اور اپنی اپنی قوم کے مطابق درج ہیں۔