عزرا 1:8-14

عزرا 1:8-14 URD

ارتخششتا بادشاہ کے دَورِ سلطنت میں جو لوگ میرے ساتھ بابل سے نِکلے اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ ہیں اور اُن کا نسب نامہ یہ ہے۔ بنی فِینحاس میں سے جَیرؔسوم۔ بنی اِتمر میں سے دانی ایل۔ بنی داؤُد میں سے حطُّوؔش۔ بنی سِکنیاہ کی نسل کے بنی پرعُوص میں سے زکرؔیاہ اور اُس کے ساتھ ڈیڑھ سَو مَرد نسب نامہ کی رُو سے گِنے ہُوئے تھے۔ بنی پخت موآب میں سے اِلیہُوؔعینی بِن زراخیاؔہ اور اُس کے ساتھ دو سَو مَرد۔ اور بنی سِکنیاہ میں سے یحزی ایل کا بیٹا اور اُس کے ساتھ تِین سَو مَرد۔ اور بنی عدِین میں سے عبد بِن یُونتن اور اُس کے ساتھ پچاس مَرد۔ اور بنی عیلام میں سے یسعیاہ بِن عتلیاؔہ اور اُس کے ساتھ ستّر مَرد۔ اور بنی سفطیاہ میں سے زبدیاؔہ بِن مِیکاایل اور اُس کے ساتھ اسّی مَرد۔ اور بنی یوآب میں سے عبدؔیاہ بِن یحی ایل اور اُس کے ساتھ دو سَو اٹھّارہ مَرد۔ اور بنی سلُومِیت میں سے یُوسُفیاؔہ کا بیٹا اور اُس کے ساتھ ایک سَو ساٹھ مَرد۔ اور بنی ببَی میں سے زکریاؔہ بِن ببَی اور اُس کے ساتھ اٹھائِیس مَرد۔ اور بنی عزجاد میں سے یُوحناؔن بِن ہقّاطاؔن اور اُس کے ساتھ ایک سَو دس مَرد۔ اور بنی ادُونِقام میں سے جو سب سے پِیچھے گئے اُن کے نام یہ ہیں الیفلط اور یعی ایل اور سمعیاؔہ اور اُن کے ساتھ ساٹھ مَرد۔ اور بنی بِگوَی میں سے عُوطی اور زبُّود اور اُن کے ساتھ ستّر مَرد۔