تب خُداوند نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کو بنی اِسرائیل اور مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ کے حق میں اِس مضمُون کا حُکم دِیا کہ وہ بنی اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے جائیں۔ اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے رُوبِنؔ جو اِسرائیلؔ کا پہلوٹھا تھا۔ اُس کے بیٹے حنُوکؔ اور فلُّوؔ اور حسروؔن اور کَرمیؔ تھے۔ یہ رُوبِنؔ کے گھرانے تھے۔ بنی شمعُونؔ یہ تھے۔ یموؔئیل اور یمینؔ اور اُہدؔ اور یکینؔ اور صُحرؔ اور ساؤُؔل جو ایک کنعانی عَورت سے پَیدا ہُؤا تھا۔ یہ شمعُوؔن کے گھرانے تھے۔ اور بنی لاوی جِن سے اُن کی نسل چلی اُن کے نام یہ ہیں۔ جیرسونؔ اور قہاؔت اور مرارؔی۔ اور لاوؔی کی عُمر ایک سو سَینتِیس برس کی ہُوئی۔ بنی جیرسون لِبنیؔ اور سِمعیؔ تھے۔ اِن ہی سے اِن کے خاندان چلے۔ اور بنی قہاؔت عَمراؔم اور اِضہارؔ اور حبروؔن اور عُزِّئیلؔ تھے اور قہاتؔ کی عُمر ایک سو تَینتِیس برس کی ہُوئی۔ اور بنی مراری مَحلیؔ اور موؔشی تھے۔ لاوِیوں کے گھرانے جِن سے اُن کی نسل چلی یِہی تھے۔ اور عَمراؔم نے اپنے باپ کی بہن یوکبدؔ سے بیاہ کِیا۔ اُس عَورت کے اُس سے ہارُونؔ اور مُوسیٰؔ پَیدا ہُوئے اور عَمراؔم کی عُمر ایک سَو سیَنتِیس برس کی ہُوئی۔ بنی اِضہار قورَحؔ اور نفجؔ اور زِکرؔی تھے۔ اور بنی عُزِّئیل میسائیلؔ اور الصفنؔ اور سترؔی تھے۔ اور ہارُونؔ نے نحسونؔ کی بہن عَمّینداؔب کی بیٹی الِیسبَعؔ سے بیاہ کِیا۔ اُس سے ندؔب اور اَبِیہُوؔ اور الیعزرؔ اور اِتمرؔ پَیدا ہُوئے۔ اور بنی قورح اَسِّیرؔ اور القنہؔ اور اَبیا سفؔ تھے اور یہ قورحِیوں کے گھرانے تھے۔ اور ہارُونؔ کے بیٹے الیعزرؔ نے فوطئیلؔ کی بیٹِیوں میں سے ایک کے ساتھ بیاہ کِیا۔ اُس سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا۔ لاوِیوں کے باپ دادا کے گھرانوں کے سردار جِن سے اُن کے خاندان چلے یِہی تھے۔ یہ وہ ہارُونؔ اور مُوسیٰؔ ہیں جِن کو خُداوند نے فرمایا کہ بنی اِسرائیل کو اُن کے جَتھّوں کے مُطابِق مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے جاؤ۔ یہ وہ ہیں جنہوں نے مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ سے کہا کہ ہم بنی اِسرائیل کو مِصرؔ سے نِکال لے جائیں گے۔ یہ وُہی مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ ہیں۔ جب خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ میں مُوسیٰ ؔسے باتیں کِیں تو یُوں ہُؤا۔ کہ خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا مَیں خُداوند ہُوں۔ جو کُچھ مَیں تُجھے کہُوں تُو اُسے مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ سے کہنا۔ مُوسیٰؔ نے خُداوند سے کہا دیکھ میرے تو ہونٹوں کا خَتنہ نہیں ہُؤا۔ فرِعونؔ کیوں کر میری سُنے گا؟
پڑھیں خرُوج 6
سنیں خرُوج 6
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: خرُوج 13:6-30
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos