اور جو کُچھ خُداوند نے مُوسیٰؔ اور اپنی قَوم اِسرائیل کے لِئے کِیا اور جِس طرح سے خُداوند نے اِسرائیلؔ کو مِصرؔ سے نِکالا سب مُوسیٰؔ کے خُسر یِتروؔ نے جو مِدیاؔن کا کاہِن تھا سُنا۔ اور مُوسیٰؔ کے خُسر یتِروؔ نے مُوسیٰؔ کی بِیوی صفُورؔہ کو جو میکے بھیج دی گئی تھی۔ اور اُس کے دونوں بیٹوں کو ساتھ لِیا۔ اِن میں سے ایک کا نام مُوسیٰؔ نے یہ کہہ کر جیرؔسوم رکھّا تھا کہ مَیں پردیس میں مسافر ہُوں۔ اور دُوسرے کا نام یہ کہہ کر الیعزرؔ رکھّا تھا کہ میرے باپ کا خُدا میرا مددگار ہُؤا اور اُس نے مُجھے فرِعونؔ کی تلوار سے بچایا۔ اور مُوسیٰؔ کا خُسر یتِروؔ اُس کے بیٹوں اور بِیوی کو لے کر مُوسیٰؔ کے پاس اُس بیابان میں آیا جہاں خُدا کے پہاڑ کے پاس اُس کا ڈیرا لگا تھا۔ اور مُوسیٰؔ سے کہا کہ مَیں تیرا خُسر یِتروؔ تیری بِیوی کو اور اُس کے ساتھ اُس کے دونوں بیٹوں کو لے کر تیرے پاس آیا ہُوں۔ تب مُوسیٰؔ اپنے خُسرؔ سے مِلنے کو باہر نِکلا اور کورنش بجا لا کر اُس کو چُوما اور وہ ایک دُوسرے کی خیر و عافیت پُوچھتے ہُوئے خَیمہ میں آئے۔ اور مُوسیٰؔ نے اپنے خُسرؔ کو بتایا کہ خُداوند نے اِسرائیلؔ کی خاطِر فرِعونؔ کے ساتھ کیا کیا کِیا اور اِن لوگوں پر راستہ میں کیا کیا مُصیبتیں پڑیں اور خُداوند اُن کو کِس کِس طرح بچاتا آیا۔ اور یتِروؔ اِن سب اِحسانوں کے سبب سے جو خُداوند نے اِسرائیلؔ پر کِئے کہ اُن کو مِصریوں کے ہاتھ سے نجات بخشی باغ باغ ہُؤا۔ اور یِتروؔ نے کہا خُداوند مُبارک ہو جِس نے تُم کو مِصریوں کے ہاتھ اور فرِعونؔ کے ہاتھ سے نجات بخشی اور جِس نے اِس قوم کو مِصریوں کے پنجہ سے چُھڑایا۔ اب مَیں جان گیا کہ خُداوند سب معبُودوں سے بڑا ہے کیونکہ وہ اُن کاموں میں جو اُنہوں نے غرُور سے کِئے اُن پر غالِب ہُؤا۔ اور مُوسیٰؔ کے خُسر ؔیتِرو نے خُدا کے لِئے سوختنی قُربانی اور ذبیحے چڑھائے اور ہارُونؔ اور اِسرائیلؔ کے سب بزُرگ مُوسیٰؔ کے خُسر کے ساتھ خُدا کے حضُور کھانا کھانے آئے۔
پڑھیں خرُوج 18
سنیں خرُوج 18
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: خرُوج 1:18-12
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos