خروج 1:18-12
خروج 1:18-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور جو کُچھ خُداوند نے مُوسیٰؔ اور اپنی قَوم اِسرائیل کے لِئے کِیا اور جِس طرح سے خُداوند نے اِسرائیلؔ کو مِصرؔ سے نِکالا سب مُوسیٰؔ کے خُسر یِتروؔ نے جو مِدیاؔن کا کاہِن تھا سُنا۔ اور مُوسیٰؔ کے خُسر یتِروؔ نے مُوسیٰؔ کی بِیوی صفُورؔہ کو جو میکے بھیج دی گئی تھی۔ اور اُس کے دونوں بیٹوں کو ساتھ لِیا۔ اِن میں سے ایک کا نام مُوسیٰؔ نے یہ کہہ کر جیرؔسوم رکھّا تھا کہ مَیں پردیس میں مسافر ہُوں۔ اور دُوسرے کا نام یہ کہہ کر الیعزرؔ رکھّا تھا کہ میرے باپ کا خُدا میرا مددگار ہُؤا اور اُس نے مُجھے فرِعونؔ کی تلوار سے بچایا۔ اور مُوسیٰؔ کا خُسر یتِروؔ اُس کے بیٹوں اور بِیوی کو لے کر مُوسیٰؔ کے پاس اُس بیابان میں آیا جہاں خُدا کے پہاڑ کے پاس اُس کا ڈیرا لگا تھا۔ اور مُوسیٰؔ سے کہا کہ مَیں تیرا خُسر یِتروؔ تیری بِیوی کو اور اُس کے ساتھ اُس کے دونوں بیٹوں کو لے کر تیرے پاس آیا ہُوں۔ تب مُوسیٰؔ اپنے خُسرؔ سے مِلنے کو باہر نِکلا اور کورنش بجا لا کر اُس کو چُوما اور وہ ایک دُوسرے کی خیر و عافیت پُوچھتے ہُوئے خَیمہ میں آئے۔ اور مُوسیٰؔ نے اپنے خُسرؔ کو بتایا کہ خُداوند نے اِسرائیلؔ کی خاطِر فرِعونؔ کے ساتھ کیا کیا کِیا اور اِن لوگوں پر راستہ میں کیا کیا مُصیبتیں پڑیں اور خُداوند اُن کو کِس کِس طرح بچاتا آیا۔ اور یتِروؔ اِن سب اِحسانوں کے سبب سے جو خُداوند نے اِسرائیلؔ پر کِئے کہ اُن کو مِصریوں کے ہاتھ سے نجات بخشی باغ باغ ہُؤا۔ اور یِتروؔ نے کہا خُداوند مُبارک ہو جِس نے تُم کو مِصریوں کے ہاتھ اور فرِعونؔ کے ہاتھ سے نجات بخشی اور جِس نے اِس قوم کو مِصریوں کے پنجہ سے چُھڑایا۔ اب مَیں جان گیا کہ خُداوند سب معبُودوں سے بڑا ہے کیونکہ وہ اُن کاموں میں جو اُنہوں نے غرُور سے کِئے اُن پر غالِب ہُؤا۔ اور مُوسیٰؔ کے خُسر ؔیتِرو نے خُدا کے لِئے سوختنی قُربانی اور ذبیحے چڑھائے اور ہارُونؔ اور اِسرائیلؔ کے سب بزُرگ مُوسیٰؔ کے خُسر کے ساتھ خُدا کے حضُور کھانا کھانے آئے۔
خروج 1:18-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور اَیسا ہُوا کہ مِدیان کے کاہِنؔ یتروؔ نے جو مَوشہ کا سسُر تھا وہ سَب کچھ سُنا جو خُدا نے مَوشہ کے لیٔے اَور اَپنی قوم اِسرائیل کے لیٔے کیا تھا اَور یہ بھی کہ یَاہوِہ بنی اِسرائیل کو مِصر سے کِس طرح نکال لائے تھے۔ اَور جَب مَوشہ نے اَپنی بیوی ضِفورہؔ کو مَیکے بھیجا تو اُن کے سسُر یتروؔ نے ضِفورہؔ، اَور اُن کے دونوں بیٹوں کو اَپنے گھر میں اُتارا۔ مَوشہ نے ایک بیٹے کا نام گیرشوم رکھا تھا اَور کہا، ”میں پردیس میں پردیسی کی طرح ہُوں!“ اَور دُوسرے کا نام الیعزرؔ رکھا تھا اَور کہاتھا، ”میرے باپ کا خُدا میرا مددگار ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے فَرعوہؔ کی تلوار سے بچایا۔“ اَور مَوشہ کا سسُر یتروؔ، مَوشہ کی بیوی اَور اُن کے دونوں بیٹوں کو ساتھ لے کر بیابان میں آئے، جہاں مَوشہ نے خُدا کے پہاڑ کے نزدیک ڈیرہ ڈالا ہُوا تھا۔ یتروؔ نے مَوشہ کو پیغام بھیجا تھا، ”میں تمہارا سسُر یتروؔ تمہاری بیوی اَور اُس کے دونوں بیٹوں کو اَپنے ساتھ لے کر تمہارے پاس آ رہا ہُوں۔“ لہٰذا مَوشہ اَپنے سسُر کا اِستِقبال کرنے کے لیٔے باہر نکلے اَور آداب بجا لاکر اُنہیں چُوما۔ اُنہُوں نے ایک دُوسرے کی خیریت پُوچھی اَور پھر وہ خیمہ کے اَندر گیٔے اَور مَوشہ نے اَپنے سسُر کو بتایا کہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کی خاطِر فَرعوہؔ اَور مِصریوں کے ساتھ کیا کچھ کیا اَور راستہ میں کیا کیا مُصیبتیں آئیں اَور یَاہوِہ کِس طرح اُنہیں حِفاظت سے لے آئے۔ اَور یتروؔ اُن تمام احسانات کے بارے میں سُن کر بہت خُوش ہُوا جو یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو مِصریوں کے ہاتھ سے چھُڑانے کی خاطِر اُن پر کئے تھے۔ یتروؔ نے کہا، ”یَاہوِہ کی سِتائش ہو جِس نے تُمہیں مِصریوں کے ہاتھ اَور فَرعوہؔ کے ہاتھ سے نَجات دی۔ اَور جِس نے اِس قوم کو مِصریوں کے پنجہ سے چھُڑایا۔ اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ سَب معبُودوں سے بڑے ہیں کیونکہ اُنہُوں نے یہ اُن کے ساتھ کیا جنہوں نے بنی اِسرائیل پر ظُلم ڈھائے تھے۔“ پھر مَوشہ کے سسُر یتروؔ نے خُدا کے لیٔے سوختنی نذر اَور ذبیحے چڑھائے اَور اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کے سَب بُزرگ مَوشہ کے سسُر کے ساتھ خُدا کے حُضُور کھانا کھانے آئے۔
خروج 1:18-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
موسیٰ کا سُسر یترو اب تک مِدیان میں امام تھا۔ جب اُس نے سب کچھ سنا جو اللہ نے موسیٰ اور اپنی قوم کے لئے کیا ہے، کہ وہ اُنہیں مصر سے نکال لایا ہے تو وہ موسیٰ کے پاس آیا۔ وہ اُس کی بیوی صفورہ کو اپنے ساتھ لایا، کیونکہ موسیٰ نے اُسے اپنے بیٹوں سمیت میکے بھیج دیا تھا۔ یترو موسیٰ کے دونوں بیٹوں کو بھی ساتھ لایا۔ پہلے بیٹے کا نام جَیرسوم یعنی ’اجنبی ملک میں پردیسی‘ تھا، کیونکہ جب وہ پیدا ہوا تو موسیٰ نے کہا تھا، ”مَیں اجنبی ملک میں پردیسی ہوں۔“ دوسرے بیٹے کا نام اِلی عزر یعنی ’میرا خدا مددگار ہے‘ تھا، کیونکہ جب وہ پیدا ہوا تو موسیٰ نے کہا تھا، ”میرے باپ کے خدا نے میری مدد کر کے مجھے فرعون کی تلوار سے بچایا ہے۔“ یترو موسیٰ کی بیوی اور بیٹے ساتھ لے کر اُس وقت موسیٰ کے پاس پہنچا جب اُس نے ریگستان میں اللہ کے پہاڑ یعنی سینا کے قریب خیمہ لگایا ہوا تھا۔ اُس نے موسیٰ کو پیغام بھیجا تھا، ”مَیں، آپ کا سُسر یترو آپ کی بیوی اور دو بیٹوں کو ساتھ لے کر آپ کے پاس آ رہا ہوں۔“ موسیٰ اپنے سُسر کے استقبال کے لئے باہر نکلا، اُس کے سامنے جھکا اور اُسے بوسہ دیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کا حال پوچھا، پھر خیمے میں چلے گئے۔ موسیٰ نے یترو کو تفصیل سے بتایا کہ رب نے اسرائیلیوں کی خاطر فرعون اور مصریوں کے ساتھ کیا کچھ کیا ہے۔ اُس نے راستے میں پیش آئی تمام مشکلات کا ذکر بھی کیا کہ رب نے ہمیں کس طرح اُن سے بچایا ہے۔ یترو اُن سارے اچھے کاموں کے بارے میں سن کر خوش ہوا جو رب نے اسرائیلیوں کے لئے کئے تھے جب اُس نے اُنہیں مصریوں کے ہاتھ سے بچایا تھا۔ اُس نے کہا، ”رب کی تمجید ہو جس نے آپ کو مصریوں اور فرعون کے قبضے سے نجات دلائی ہے۔ اُسی نے قوم کو غلامی سے چھڑایا ہے! اب مَیں نے جان لیا ہے کہ رب تمام معبودوں سے عظیم ہے، کیونکہ اُس نے یہ سب کچھ اُن لوگوں کے ساتھ کیا جنہوں نے اپنے غرور میں اسرائیلیوں کے ساتھ بُرا سلوک کیا تھا۔“ پھر یترو نے اللہ کو بھسم ہونے والی قربانی اور دیگر کئی قربانیاں پیش کیں۔ تب ہارون اور تمام بزرگ موسیٰ کے سُسر یترو کے ساتھ اللہ کے حضور کھانا کھانے بیٹھے۔