اور اُنہوں نے ہر ایک کلِیسیا میں اُن کے لِئے بزُرگوں کو مُقرّر کِیا اور روزہ سے دُعا کر کے اُنہیں خُداوند کے سپُرد کِیا جِس پر وہ اِیمان لائے تھے۔ اور پِسِدؔیہ میں سے ہوتے ہُوئے پمفِیلیہ میں پُہنچے۔ اور پِرؔگہ میں کلام سُنا کر اتلّیہ کو گئے۔ اور وہاں سے جہاز پر اُس انطاکِیہ میں آئے جہاں اُس کام کے لِئے جو اُنہوں نے اب پُورا کِیا خُدا کے فضل کے سپُرد کِئے گئے تھے۔ وہاں پُہنچ کر اُنہوں نے کلِیسیا کو جمع کِیا اور اُن کے سامنے بیان کِیا کہ خُدا نے ہماری معرفت کیا کُچھ کِیا اور یہ کہ اُس نے غَیر قَوموں کے لِئے اِیمان کا دروازہ کھول دِیا۔ اور وہ شاگِردوں کے پاس مُدّت تک رہے۔
پڑھیں اَعمال 14
سنیں اَعمال 14
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اَعمال 23:14-28
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos