YouVersion Logo
تلاش

اَعمال 19:11-30

اَعمال 19:11-30 URD

پس جو لوگ اُس مُصِیبت سے پراگندہ ہو گئے تھے جو ستِفَنُس کے باعِث پڑی تھی وہ پِھرتے پِھرتے فینِیکے اور کُپرُؔس اور انطاؔکِیہ میں پُہنچے مگر یہُودِیوں کے سِوا اَور کِسی کو کلام نہ سُناتے تھے۔ لیکن اُن میں سے چند کُپرُسی اور کُرینی تھے جو انطاؔکِیہ میں آ کر یُونانیِوں کو بھی خُداوند یِسُوعؔ کی خُوشخبری کی باتیں سُنانے لگے۔ اور خُداوند کا ہاتھ اُن پر تھا اور بُہت سے لوگ اِیمان لا کر خُداوند کی طرف رجُوع ہُوئے۔ اُن لوگوں کی خبر یروشلِیم کی کلِیسیا کے کانوں تک پُہنچی اور اُنہوں نے برنباؔس کو انطاکِیہ تک بھیجا۔ وہ پُہنچ کر اور خُدا کا فضل دیکھ کر خُوش ہُؤا اور اُن سب کو نصِیحت کی کہ دِلی اِرادہ سے خُداوند سے لِپٹے رہو۔ کیونکہ وہ نیک مَرد اور رُوحُ القُدس اور اِیمان سے معمُور تھا اور بُہت سے لوگ خُداوند کی کلِیسیا میں آ مِلے۔ پِھر وہ ساؤُل کی تلاش میں تَرسُس کو چلا گیا۔ اور جب وہ مِلا تو اُسے انطاؔکِیہ میں لایا اور اَیسا ہُؤا کہ وہ سال بھر تک کلِیسیا کی جماعِت میں شامِل ہوتے اور بُہت سے لوگوں کو تعلِیم دیتے رہے اور شاگِرد پہلے انطاکِیہ ہی میں مسِیحی کہلائے۔ اُن ہی دِنوں میں چند نبی یروشلِیم سے انطاکِیہ میں آئے۔ اُن میں سے ایک نے جِس کا نام اَگَبُس تھا کھڑے ہو کر رُوح کی ہِدایت سے ظاہِر کِیا کہ تمام دُنیا میں بڑا کال پڑے گا اور یہ کلَودِؔیُس کے عہد میں واقِع ہُؤا۔ پس شاگِردوں نے تجوِیز کی کہ اپنے اپنے مقدُور کے مُوافِق یہُودیہ میں رہنے والے بھائِیوں کی خِدمت کے لِئے کُچھ بھیجیں۔ چُنانچہ اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا اور برنباؔس اور ساؤُل کے ہاتھ بزُرگوں کے پاس بھیجا۔

پڑھیں اَعمال 11

سنیں اَعمال 11