سب باتوں کو آزماؤ۔ جو اچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔ خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بِالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بدن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔ تُمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔ اَے بھائِیو! ہمارے واسطے دُعا کرو۔ پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائِیوں کو سلام کرو۔ مَیں تُمہیں خُداوند کی قَسم دیتا ہُوں کہ یہ خَط سب بھائِیوں کو سُنایا جائے۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
پڑھیں ۱-تھِسّلُنیکیوں 5
سنیں ۱-تھِسّلُنیکیوں 5
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ۱-تھِسّلُنیکیوں 21:5-28
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos