اور حِیراؔم نے حَوضوں اور بیلچوں اور کٹوروں کو بھی بنایا۔ پس حِیراؔم نے وہ سب کام جِسے وہ سُلیماؔن بادشاہ کی خاطِر خُداوند کے گھر میں بنا رہا تھا تمام کِیا۔ یعنی دونوں سُتُون اور سُتُونوں کی چوٹی پر کے تاجوں کے دونوں پِیالے اور سُتُونوں کی چوٹی پر کے تاجوں کے دونوں پِیالوں کو ڈھانکنے کی دونوں جالِیاں۔ اور دونوں جالِیوں کے لِئے چار سَو انار یعنی سُتُونوں پر کے تاجوں کے دونوں پِیالوں کے ڈھانکنے کی ہر جالی کے لِئے اناروں کی دو دو قطاریں۔ اور دسوں کُرسِیاں اور دسوں کُرسِیوں پر کے دسوں حَوض۔ اور وہ بڑا حَوض اور بڑے حَوض کے نِیچے کے بارہ بَیل۔ اور وہ دیگیں اور بیلچے اور کٹورے یہ سب ظُرُوف جو حِیراؔم نے سُلیماؔن بادشاہ کی خاطِر خُداوند کے گھر میں بنائے جھلکتے ہُوئے پِیتل کے تھے۔ بادشاہ نے اُن سب کو یَردن کے مَیدان میں سُکات اور ضرتاؔن کے بِیچ کی چِکنی مِٹّی والی زمِین میں ڈھالا۔ اور سُلیماؔن نے اُن سب ظُرُوف کو بغَیر تولے چھوڑ دِیا کیونکہ وہ بُہت سے تھے۔ سو اُس پِیتل کا وزن معلُوم نہ ہو سکا۔ اور سُلیماؔن نے وہ سب ظُرُوف بنائے جو خُداوند کے گھر میں تھے یعنی وہ سونے کا مذبح اور سونے کی میز جِس پر نذر کی روٹی رہتی تھی۔ اور خالِص سونے کے وہ شمعدان جو اِلہام گاہ کے آگے پانچ دہنے اور پانچ بائیں تھے اور سونے کے پُھول اور چراغ اور چِمٹے۔ اور خالِص سونے کے پِیالے اور گُل تراش اور کٹورے اور چمچے اور عُودسوز اور اندرُونی گھر یعنی پاکترِین مکان کے دروازہ کے لِئے اور گھر کے یعنی ہَیکل کے دروازہ کے لِئے سونے کے قبضے۔ یُوں وہ سب کام جو سُلیماؔن بادشاہ نے خُداوند کے گھر میں بنایا ختم ہُؤا اور سُلیماؔن اپنے باپ داؤُد کی مخصُوص کی ہُوئی چِیزوں یعنی سونے اور چاندی اور ظُرُوف کو اندر لایا اور اُن کو خُداوند کے گھر کے خزانوں میں رکھّا۔
پڑھیں ۱-سلاطِین 7
سنیں ۱-سلاطِین 7
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-سلاطِین 40:7-51
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos