اگر تِیمُتِھیُس آ جائے تو خیال رکھنا کہ وہ تُمہارے پاس بے خَوف رہے کیونکہ وہ میری طرح خُداوند کا کام کرتا ہے۔ پس کوئی اُسے حقِیر نہ جانے بلکہ اُس کو صحِیح سلامت اِس طرف روانہ کرنا کہ میرے پاس آ جائے کیونکہ مَیں مُنتظِر ہُوں کہ وہ بھائِیوں سمیت آئے۔ اور بھائی اپُلّوؔس سے مَیں نے بُہت اِلتماس کِیا کہ تُمہارے پاس بھائِیوں کے ساتھ جائے مگر اِس وقت جانے پر وہ مُطلِق راضی نہ ہُؤا لیکن جب اُس کو مَوقع مِلے گا تو جائے گا۔ جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔ جو کُچھ کرتے ہو مُحبّت سے کرو۔ اَے بھائِیو! تُم ستِفناس کے خاندان کو جانتے ہو کہ وہ اَخِیہ کے پہلے پَھل ہیں اور مُقدّسوں کی خِدمت کے لِئے مُستعِد رہتے ہیں۔ پس مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابِع رہو بلکہ ہر ایک کے جو اِس کام اور مِحنت میں شرِیک ہے۔ اور مَیں ستِفناؔس اور فرتُوناؔتُس اور اخیکُس کے آنے سے خُوش ہُوں کیونکہ جو تُم سے رہ گیا تھا اُنہوں نے پُورا کر دِیا۔ اور اُنہوں نے میری اور تُمہاری رُوح کو تازہ کِیا۔ پس اَیسوں کو مانو۔ آسیہ کی کلِیسیائیں تُم کو سلام کہتی ہیں۔ اَکوِلہ اور پَرِسکہ اُس کلِیسیا سمیت جو اُن کے گھر میں ہے تُمہیں خُداوند میں بُہت بُہت سلام کہتے ہیں۔ سب بھائی تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ پاک بوسہ لے کر آپس میں سلام کرو۔ مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے سلام لِکھتا ہُوں۔ جو کوئی خُداوند کو عزِیز نہیں رکھتا ملعُون ہو۔ ہمارا خُداوند آنے والا ہے۔ خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔ میری مُحبّت مسِیح یِسُوعؔ میں تُم سب سے رہے۔ آمِین۔
پڑھیں ۱-کُرِنتھِیوں 16
سنیں ۱-کُرِنتھِیوں 16
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ۱-کُرِنتھِیوں 10:16-24
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos