۱-کُرِنتِھیوں 10:16-24
۱-کُرِنتِھیوں 10:16-24 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اگر تِیمُتھِیُس تمہارے یہاں آئے، تو اُس کا خیال رکھنا کہ وہ یہاں تمہارے ساتھ بے خوف رہے، کیونکہ وہ بھی میری طرح خُداوؔند کی خدمت میں لگا ہُواہے۔ کویٔی اُس سے، حقارت کے ساتھ پیش نہ آئے۔ اُسے میرے پاس صحیح سلامت بھیج دینا۔ میں اُس کا اَور دُوسرے مسیحی بھائیوں کا اِنتظار کر رہا ہُوں۔ بھایٔی اپُلّوسؔ کے بارے میں: تُمہیں مَعلُوم ہو کہ مَیں نے بہت اِلتماس کیا کہ وہ بھی مسیحی بھائیوں کے ساتھ تمہارے پاس آئے۔ لیکن اِس وقت وہ راضی نہ ہُوا، بعد میں مُناسب موقع ملتے ہی وہ بھی آئے گا۔ جاگتے رہو؛ اَپنے ایمان پر قائِم رہو، بہادر بنو؛ اَور مضبُوط ہوتے جاؤ۔ جو کچھ کرتے ہو مَحَبّت سے کرو۔ اَے بھائیو اَور بہنوں! تُم اِستِفناسؔ اَور اُس کے گھر والوں کو تو جانتے ہی ہو۔ وہ صُوبہ اَخیہؔ میں سَب سے پہلے مسیحی ہویٔے تھے۔ اُنہُوں نے مسیحی مُقدّسین کی خدمت اَور مدد کرنے کے لیٔے اَپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔ میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابع رہو بَلکہ ہر کسی کے جو اِس کام اَور محنت میں شریک ہے۔ میں اِستِفناسؔ، فرتوناتُسؔ اَور اَخیِکُسؔ کے آ جانے سے خُوش ہُوں، کیونکہ جو تُم سے رہ گیا تھا اُنہُوں نے پُورا کر دیا۔ کیونکہ اُنہُوں نے تمہاری طرح میری رُوح کو بھی تازہ دَم کر دیا۔ اَیسے اِنسانوں کی قدر کرنا ضروُری ہے۔ صُوبہ آسیہؔ کی جماعتیں تُمہیں سلام کہتی ہیں۔ اَکوِلہؔ اَور پرسکِلّہؔ، اُس جماعت سمیت جو اُن کے گھر میں جمع ہوتی ہے، تُمہیں خُداوؔند کے نام سے سرگرمی کے ساتھ سلام کہتے ہیں۔ یہاں کے سَب مسیحی بھایٔی اَور بہن تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ پاک بوسہ لے کر ایک دُوسرے کو میرا سلام کہنا۔ میں پَولُسؔ اَپنے ہاتھ سے یہ سلام لِکھتا ہُوں۔ جو کویٔی خُداوؔند سے مَحَبّت نہیں رکھتا وہ ملعُون ہو، ہمارے خُداوؔند آنے والے ہیں۔ خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔ میری مَحَبّت المسیح یِسوعؔ میں تُم سَب کے ساتھ برقرار رہے۔ آمین۔
۱-کُرِنتِھیوں 10:16-24 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اگر تیمُتھیُس آئے تو اِس کا خیال رکھیں کہ وہ بلاخوف آپ کے پاس رہ سکے۔ میری طرح وہ بھی خداوند کے کھیت میں فصل کاٹ رہا ہے۔ اِس لئے کوئی اُسے حقیر نہ جانے۔ اُسے سلامتی سے سفر پر روانہ کریں تاکہ وہ مجھ تک پہنچے، کیونکہ مَیں اور دیگر بھائی اُس کے منتظر ہیں۔ بھائی اپلّوس کی مَیں نے بڑی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ دیگر بھائیوں کے ساتھ آپ کے پاس آئے، لیکن اللہ کو قطعاً منظور نہ تھا۔ تاہم موقع ملنے پر وہ ضرور آئے گا۔ جاگتے رہیں، ایمان میں ثابت قدم رہیں، مردانگی دکھائیں، مضبوط بنے رہیں۔ سب کچھ محبت سے کریں۔ بھائیو، مَیں ایک بات میں آپ کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔ آپ جانتے ہیں کہ ستفناس کا گھرانا اخیہ کا پہلا پھل ہے اور کہ اُنہوں نے اپنے آپ کو مُقدّسین کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ آپ ایسے لوگوں کے تابع رہیں اور ساتھ ہی ہر اُس شخص کے جو اُن کے ساتھ خدمت کے کام میں جاں فشانی کرتا ہے۔ ستفناس، فرتُوناتُس اور اخیکُس کے پہنچنے پر مَیں بہت خوش ہوا، کیونکہ اُنہوں نے وہ کمی پوری کر دی جو آپ کی غیرحاضری سے پیدا ہوئی تھی۔ اُنہوں نے میری روح کو اور ساتھ ہی آپ کی روح کو بھی تازہ کیا ہے۔ ایسے لوگوں کی قدر کریں۔ آسیہ کی جماعتیں آپ کو سلام کہتی ہیں۔ اکوِلہ اور پرسکلہ آپ کو خداوند میں پُرجوش سلام کہتے ہیں اور اُن کے ساتھ وہ جماعت بھی جو اُن کے گھر میں جمع ہوتی ہے۔ تمام بھائی آپ کو سلام کہتے ہیں۔ ایک دوسرے کو مُقدّس بوسہ دیتے ہوئے سلام کہیں۔ یہ سلام مَیں یعنی پولس اپنے ہاتھ سے لکھتا ہوں۔ لعنت اُس شخص پر جو خداوند سے محبت نہیں رکھتا۔ اے ہمارے خداوند، آ! خداوند عیسیٰ کا فضل آپ کے ساتھ رہے۔ مسیح عیسیٰ میں آپ سب کو میرا پیار۔
۱-کُرِنتِھیوں 10:16-24 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگر تِیمُتِھیُس آ جائے تو خیال رکھنا کہ وہ تُمہارے پاس بے خَوف رہے کیونکہ وہ میری طرح خُداوند کا کام کرتا ہے۔ پس کوئی اُسے حقِیر نہ جانے بلکہ اُس کو صحِیح سلامت اِس طرف روانہ کرنا کہ میرے پاس آ جائے کیونکہ مَیں مُنتظِر ہُوں کہ وہ بھائِیوں سمیت آئے۔ اور بھائی اپُلّوؔس سے مَیں نے بُہت اِلتماس کِیا کہ تُمہارے پاس بھائِیوں کے ساتھ جائے مگر اِس وقت جانے پر وہ مُطلِق راضی نہ ہُؤا لیکن جب اُس کو مَوقع مِلے گا تو جائے گا۔ جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔ جو کُچھ کرتے ہو مُحبّت سے کرو۔ اَے بھائِیو! تُم ستِفناس کے خاندان کو جانتے ہو کہ وہ اَخِیہ کے پہلے پَھل ہیں اور مُقدّسوں کی خِدمت کے لِئے مُستعِد رہتے ہیں۔ پس مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابِع رہو بلکہ ہر ایک کے جو اِس کام اور مِحنت میں شرِیک ہے۔ اور مَیں ستِفناؔس اور فرتُوناؔتُس اور اخیکُس کے آنے سے خُوش ہُوں کیونکہ جو تُم سے رہ گیا تھا اُنہوں نے پُورا کر دِیا۔ اور اُنہوں نے میری اور تُمہاری رُوح کو تازہ کِیا۔ پس اَیسوں کو مانو۔ آسیہ کی کلِیسیائیں تُم کو سلام کہتی ہیں۔ اَکوِلہ اور پَرِسکہ اُس کلِیسیا سمیت جو اُن کے گھر میں ہے تُمہیں خُداوند میں بُہت بُہت سلام کہتے ہیں۔ سب بھائی تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ پاک بوسہ لے کر آپس میں سلام کرو۔ مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے سلام لِکھتا ہُوں۔ جو کوئی خُداوند کو عزِیز نہیں رکھتا ملعُون ہو۔ ہمارا خُداوند آنے والا ہے۔ خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔ میری مُحبّت مسِیح یِسُوعؔ میں تُم سب سے رہے۔ آمِین۔