۱-توارِیخ 4
4
یہُوداؔہ کی نسل
1بنی یہُوداؔہ یہ ہیں۔ فارؔص حصروؔن اور کرمی اور حُور اور سوبل۔ 2اور رِیایاؔہ بِن سوبل سے یحت پَیدا ہُؤا اور یحت سے اخُومی اور لاہد پَیدا ہُوئے۔ یہ صُرعتیوں کے خاندان ہیں۔
3اور یہ عیطام کے باپ سے ہیں۔ یزرعیل اور اِسمع اور اِدباس اور اُن کی بہن کا نام ہضل اؔلفُونی تھا۔ 4اور فنُوایل جدُور کا باپ اور عزر حُوسہ کا باپ تھا۔ یہ اِفراؔتہ کے پہلوٹھے حُور کے بیٹے ہیں۔ جو بَیت لحم کا باپ تھا۔
5اور تقُوؔع کے باپ اشُور کی دو بِیویاں تِھیں حِیلاؔہ اور نعراؔہ۔ 6اور نعراؔہ کے اُس سے اخُوسام اور حِفر اور تیمنی اور ہخسترؔی پَیدا ہُوئے۔ یہ نعراؔہ کے بیٹے تھے۔ 7اور حِیلاؔہ کے بیٹے ضرؔت اور یضُوآؔر اور اِتنان تھے۔
8اور قُوض سے عنُوب اور ضوبیبہ اور حرُوؔم کے بیٹے آخرخَیل کے گھرانے پَیدا ہُوئے۔
9اور یعبیض اپنے بھائِیوں سے مُعزّز تھا اور اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض رکھّا کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔ 10اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔
دُوسرے خاندانوں کی فہرِستیں
11اور سُوخہ کے بھائی کلُوؔب سے محِیر پَیدا ہُؤا جو اِستُوؔن کا باپ تھا۔ 12اور اِستُوؔن سے بَیت رِؔفا اور فاسح اور عِیر نحس کا باپ تخِنّہ پَیدا ہُوئے۔ یِہی رَیکہ کے لوگ ہیں۔
13اور قنز کے بیٹے غُتنِئیل اور شِرایاؔہ تھے اور غُتنِئیل کا بیٹا حتت تھا۔ 14اور معُوناتی سے عُفرؔہ پَیدا ہُؤا
اور شِرایاؔہ سے یُوآب پَیدا ہُؤا جو جی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کارِیگر تھے۔
15اور یفُنّہ کے بیٹے کالِب کے بیٹے یہ ہیں۔ عِیرُو اور اَیلہ اور نعم اور بنی اَیلہ اور قنز۔
16اور یہلّلئِیل کے بیٹے یہ ہیں۔ زِیف اور زِیفہ۔ تَیرؔیاہ اور اسری ایل۔
17اور عزرؔہ کے بیٹے یہ ہیں یتر اور مرد اور عِفر اور یلُوؔن اور اُس کے بطن سے مریمؔ اور سمّی اور اِستمُوؔع کا باپ اِسباح پَیدا ہُوئے۔ 18اور اُس کی یہُودی بِیوی کے اُس سے جدُور کا باپ یرد اور شوؔکو کا باپ حِبر اور زنُوؔح کا باپ یقُوؔتِیئل پَیدا ہُوئے اور فرِعونؔ کی بیٹی بِتیاہ کے بیٹے جِسے مرد نے بیاہ لِیا تھا یہ ہیں۔
19اور ہُودِیاہ کی بِیوی نحم کی بہن کے بیٹے قعِیلہ جرمی کا باپ اور اِستمُوؔع معکاتی تھے۔
20اور سِیموؔن کے بیٹے یہ ہیں۔ امنون اور رِنہّ بِن حنّان اور تِیلون
اور یسعی کے بیٹے زوحِت اور بِن زوحِت تھے۔
سیلہ کی نسل
21اور سیلہ بِن یہُوداؔہ کے بیٹے یہ ہیں۔ عیر لکہ کا باپ اور لعدؔہ مریسہ کا باپ اور بَیت اشبِیع کے گھرانے جو بارِیک کتان کا کام کرتے تھے۔ 22اور یوقِیم اور کوزِیبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے درمِیان حُکمران تھے اور یسوبی لحم۔ یہ پُرانی توارِیخ ہے۔ 23یہ کُمہار تھے اور نتائِیم اور گدیرا کے باشِندے تھے۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کے کام کے لِئے رہتے تھے۔
شمعُون کی نسل
24بنی شمعُون یہ ہیں۔ نمُوایل اور یمِین۔ یرِیب۔ زارح۔ ساؤُل۔ 25اور ساؤُل کا بیٹا سلُوم اور سلُوم کا بیٹا مِبساؔم اور مِبساؔم کا بیٹا مِشماؔع۔ 26اور مِشماؔع کے بیٹے یہ ہیں۔ حمُوایل۔ حمُوایل کا بیٹا زکُور۔ زکُور کا بیٹا سِمعی۔ 27اور سِمعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تِھیں لیکن اُس کے بھائِیوں کے بُہت اَولاد نہ ہُوئی اور اُن کے سب گھرانے بنی یہُوداؔہ کی مانِند نہ بڑھے۔
28اور وہ بِیرسبع اور مولادؔہ اور حصر سُوعاؔل۔ 29اور بِلہا اور عضم اور تولاد۔ 30اور بتُوایل اور حُرمہ اور صِقلاج۔ 31اور بَیت مرکبوؔت اور حصر سُوسِیم اور بَیت براؔئی اور شعرِیم میں رہتے تھے۔ داؤُد کی سلطنت تک یِہی اُن کے شہر تھے۔ 32اور اُن کے گاؤں۔ عَیطاؔم اور عَین اور رِمُّوؔن اور توکن اور عسن۔ یہ پانچ شہر تھے۔ 33اور اُن کے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے۔ یہ اُن کے رہنے کے مقام تھے اور اُن کے نسب نامے ہیں۔
34اور مِسوباؔب یمِلیک اور یُوشہ بِن امصِیاؔہ۔
35اور یُوؔایل اور یاہُو بِن یُوسیِبیاؔہ بِن شِرایاہ بِن عسیئیل۔
36اور الیُوعینَی اور یعقُوبہ اور یسُوخا یہ اور عساؔیاہ اور
عدیئیل اور یسِیمِئیل اور بِنایاؔہ۔
37اور زیزا بِن شِفعی بِن الوُّن بِن یدایاؔہ بِن
سِمرؔی بِن سمعیاؔہ۔
38یہ جِن کے نام مذکُور ہُوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھے
اور اِن کے آبائی خاندان بُہت بڑھے۔ 39اور وہ جدُور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرِق تک اپنے گلّوں کے لِئے چراگاہ ڈُھونڈنے گئے۔ 40وہاں اُنہوں نے اچّھی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسِیع اور چَین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حام کے لوگ قدِیم سے اُس میں رہتے تھے۔
41اور وہ جِن کے نام لِکھے گئے ہیں شاہِ یہُوداؔہ حِزقِیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُن کے پڑاؤ پر حملہ کِیا اور معُونِیم کو جو وہاں مِلے قتل کِیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُن کے گلّوں کے لِئے وہاں چراگاہ تھی۔ 42اور اُن میں سے یعنی شمعُوؔن کے بیٹوں میں سے پانچ سَو مَرد کوہِ شعِیر کو گئے اور یسعی کے بیٹے فلطیاؔہ اور نعرؔیاہ اور رِفایاؔہ اور عُزّی ایل اُن کے سردار تھے۔ 43اور اُنہوں نے اُن باقی عمالِیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کِیا اور آج کے دِن تک وہِیں بسے ہُوئے ہیں۔
موجودہ انتخاب:
۱-توارِیخ 4: URD
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.