تب خُداوند کے فرِشتہ نے جاد کو حُکم کِیا کہ داؤُؔد سے کہے کہ داؤُد جا کر یبُوسی اُرناؔن کے کھلِیہان میں خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بنائے۔ اور داؤُد جاد کے کلام کے مُوافِق جو اُس نے خُداوند کے نام سے کہا تھا گیا۔ اور اُرناؔن نے مُڑ کر اُس فرِشتہ کو دیکھا اور اُس کے چاروں بیٹے جو اُس کے ساتھ تھے چِھپ گئے۔ اُس وقت اُرناؔن گیہُوں داؤتا تھا۔ اور جب داؤُد اُرناؔن کے پاس آیا تب اُرناؔن نے نِگاہ کی اور داؤُد کو دیکھا اور کھلِیہان سے باہر نِکل کر داؤُد کے آگے جُھکا اور زمِین پر سرنِگُون ہو گیا۔ تب داؤُد نے اُرناؔن سے کہا کہ اِس کھلِیہان کی یہ جگہ مُجھے دیدے تاکہ مَیں اِس میں خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بناؤُں تُو اِس کا پُورا دام لے کر مُجھے دے تاکہ وبا لوگوں سے دُور کر دی جائے۔ اُرناؔن نے داؤُد سے کہا تُو اِسے لے لے اور میرا مالِک بادشاہ جو کُچھ اُسے بھلا معلُوم ہو کرے۔ دیکھ! مَیں اِن بَیلوں کو سوختنی قُربانیوں کے لِئے اور داؤنے کے سامان اِیندھن کے لِئے اور یہ گیہُوں نذر کی قُربانی کے لِئے دیتا ہُوں۔ مَیں یہ سب کُچھ دِئے دیتا ہُوں۔ داؤُد بادشاہ نے اُرناؔن سے کہا نہیں نہیں بلکہ مَیں ضرُور پُورا دام دے کر تُجھ سے خرِید لُوں گا کیونکہ مَیں اُسے جو تیرا مال ہے خُداوند کے لِئے نہیں لینے کا اور نہ بغَیر خرچ کِئے سوختنی قُربانی چڑھاؤُں گا۔ سو داؤُد نے اُرناؔن کو اُس جگہ کے لِئے چھ سَو مِثقال سونا تول کر دِیا۔ اور داؤُد نے وہاں خُداوند کے لِئے مذبح بنایا اور سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کی قُربانِیاں چڑھائِیں اور خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے آسمان پر سے سوختنی قُربانی کے مذبح پر آگ بھیج کر اُس کو جواب دِیا۔ اور خُداوند نے اُس فرِشتہ کو حُکم دِیا۔ تب اُس نے اپنی تلوار پِھر مِیان میں کر لی۔
پڑھیں ۱-توارِیخ 21
سنیں ۱-توارِیخ 21
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-توارِیخ 18:21-27
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos