YouVersion Logo
تلاش

۱-توارِیخ 3:2-55

۱-توارِیخ 3:2-55 URD

عیر اور اوناؔن اور سیلہ یہ یہُوداؔہ کے بیٹے ہیں۔ یہ تِینوں اُس سے ایک کنعانی عَورت بت سُوع کے بطن سے پَیدا ہُوئے اور یہُوداؔہ کا پہلوٹھا عیر خُداوند کی نظر میں شرِیر تھا اِس لِئے اُس نے اُس کو مار ڈالا۔ اور اُس کی بہُو تمر کے اُس سے فارؔص اور زارح ہُوئے۔ یہُوداؔہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔ اور فارص کے بیٹے حصرون اور حمُول تھے۔ اور زارح کے بیٹے زِمرؔی اور اَیتان ہَیمان اور کلکُوؔل اور دارع یعنی کُل پانچ تھے۔ اور اِسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا۔ اور اَیتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔ اور حصروؔن کے بیٹے جو اُس سے پَیدا ہُوئے یہ ہیں۔ یرحمیئل اور رام اور کلُوبی۔ اور رام سے عمِیّنداؔب پَیدا ہُؤا اور عمِیّنداؔب سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا جو بنی یہُوداؔہ کا سردار تھا۔ اور نحسوؔن سے سَلما پَیدا ہُؤا اور سَلما سے بوعز پَیدا ہُؤا۔ اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔ یسّی سے اُس کا پہلوٹھا الِیاؔب پَیدا ہُؤا اور ابِیندؔاب دُوسرا اور سِمع تِیسرا۔ نتنی ایل چَوتھا۔ ردَّی پانچواں۔ عوضم چھٹا داؤُد ساتواں۔ اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیلؔ تِھیں اور اَبیؔشے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویاؔہ کے بیٹے ہیں۔ اور ابِیجیلؔ سے عماسا پَیدا ہُؤا اور عماسا کا باپ اِسمٰعیلی یتر تھا۔ اور حصروؔن کے بیٹے کالِب سے اُس کی بِیوی عزُوبہ اور یرِیعوؔت کے اَولاد ہُوئی۔ عزُوؔبہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردُوؔن۔ اور عزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔ اور حُور سے اُورؔی پَیدا ہُؤا اور اُوری سے بضلِیئل پَیدا ہُؤا۔ اُس کے بعد حصروؔن جِلعاؔد کے باپ مکِیر کی بیٹی کے پاس گیا جِس سے اُس نے ساٹھ برس کی عُمر میں بیاہ کِیا تھا اور اُس کے بطن سے شجُوؔب پَیدا ہُؤا۔ اور شجُوؔب سے یائِیر پَیدا ہُؤا جو مُلکِ جِلعاد میں تیئِیس شہروں کا مالِک تھا۔ اور جسُور اور اراؔم نے یائِیر کے شہروں کو اور قنات کو مع اُس کے قصبوں کے یعنی ساٹھ شہروں کو اُن سے لے لِیا۔ یہ سب جِلعاد کے باپ مکِیر کے بیٹے تھے۔ اور حصروؔن کے کالِب اِفراؔتہ میں مَر جانے کے بعد حصروؔن کی بِیوی ابیاؔہ کے اُس سے اشُور پَیدا ہُؤا جو تقُوع کا باپ تھا۔ اور حصروؔن کے پہلوٹھے یرحمیئل کے بیٹے یہ ہیں۔ رام جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور بُونہ اور اورن اور اوضم اور اخیاہ۔ اور یرحمیئل کی ایک اَور بِیوی تھی جِس کا نام عطارؔہ تھا۔ وہ اونام کی ماں تھی۔ اور یرحمیئل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض اور یمِین اور عیقر تھے۔ اور اونام کے بیٹے سمّی اور یدع اور سمّی کے بیٹے ندؔب اور ابِیسُور تھے۔ اور ابِیسُور کی بِیوی کا نام ابِیخَیلؔ تھا۔ اُس کے بطن سے اخباؔن اور موؔلِد پَیدا ہُوئے۔ اور ندب کے بیٹے سِلد اَفّائِم تھے لیکن سِلد بے اَولاد مَر گیا۔ اور اَفّائِم کا بیٹا یسعی اور یسعی کا بیٹا سِیساؔن اور سِیساؔن کا بیٹا اخلی تھا۔ اور سمّی کے بھائی یدع کے بیٹے یتر اور یُونتن تھے اور یتر بے اَولاد مَر گیا۔ اور یُونتن کے بیٹے فلت اور زازا۔ یہ یرحمیئل کے بیٹے تھے۔ اور سِیساؔن کے بیٹے نہیں صِرف بیٹیاں تِھیں اور سیِساؔن کا ایک مِصری نوکر یرَخع نامی تھا۔ سو سیِساؔن نے اپنی بیٹی کو اپنے نَوکر یرخع سے بیاہ دِیا اور اُس کے اُس سے عتّی پَیدا ہُؤا۔ اور عتّی سے ناتن پَیدا ہُؤا اور ناتن سے زاباد پَیدا ہُؤا۔ اور زاباد سے اِفلاؔل پَیدا ہُؤا اور اِفلاؔل سے عوبید پَیدا ہُؤا۔ اور عوبید سے یاہُو پَیدا ہُؤا اور یاہُو سے عزریاؔہ پَیدا ہُؤا۔ اور عزرؔیاہ سے خلص پَیدا ہُؤا اور خلص سے اِلعِاسہ پَیدا ہُؤا۔ اور اِلعِاسہ سے سِسمی پَیدا ہُؤا اور سِسمی سے سلُوؔم پَیدا ہُؤا۔ اور سلُوؔم سے یقَمیاؔہ پَیدا ہُؤا اور یقَمیاؔہ سے الِیسمع پَیدا ہُؤا۔ یرحمیئل کے بھائی کالِب کے بیٹے یہ ہیں۔ مِیسا اُس کا پہلوٹھا جو زِیف کا باپ ہے اور حبرُوؔن کے باپ مریسہ کے بیٹے۔ اور بنی حبرُون۔ قورح اور تفُّوح اور رقم اور سمع تھے۔ اور سمع سے یُرقعاؔم کا باپ رخم پَیدا ہُؤا۔ اور رقم سے سمّی پَیدا ہُؤا۔ اور سمّی کا بیٹا معُوؔن تھا اور معُوؔن بَیت صُور کا باپ تھا۔ اور کالِب کی حرم عیفہ سے حاراؔن اور موضا اور جازِز پَیدا ہُوئے اور حاراؔن سے جازِز پَیدا ہُؤا۔ اور بنی یہدی۔ رجم اور یُوتام اور جسام اور فلط اور عیفہ اور شعف تھے۔ اور کالِب کی حرم معکہ سے شِبِّر اور ترِحناؔہ پَیدا ہُوئے۔ اُسی کے بطن سے مدمنّاؔہ کا باپ شعف اور مکبِینا کا باپ سِوا اور جِبع کا باپ بھی پَیدا ہُوئے اور کالِب کی بیٹی عکسہ ہے۔ کالِب کے بیٹے یہ تھے۔ اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کا بیٹا قریت یعرؔیم کا باپ سوبل۔ بَیت لحم کا باپ سلما اور بَیت جادِر کا باپ خارِف۔ اور قریت یعرِؔیم کے باپ سوبل کے بیٹے ہی بیٹے تھے۔ ہرائی اور منوخوت کے آدھے لوگ۔ اور قریت یعرِؔیم کے گھرانے یہ تھے۔ اِتری اور فُوتی اور سُماتی اور مِسراعی۔ اِن ہی سے صُرعتی اور اِستاؤلی نِکلے ہیں۔ بنی سلما یہ تھے۔ بَیت لحم اور نطُوفاتی اور عطرات بَیت یُوآؔب اور منوختیوں کے آدھے لوگ اور صُرعی۔ اور یعبیض کے رہنے والے مُنشیوں کے گھرانے ترعاتی اور سمعاتی اور سَوکاتی۔ یہ وہ قِینی ہیں جو رَیکاؔب کے گھرانے کے باپ حماؔت کی نسل سے تھے۔