۱-توارِیخ 3:2-55
۱-توارِیخ 3:2-55 کِتابِ مُقادّس (URD)
عیر اور اوناؔن اور سیلہ یہ یہُوداؔہ کے بیٹے ہیں۔ یہ تِینوں اُس سے ایک کنعانی عَورت بت سُوع کے بطن سے پَیدا ہُوئے اور یہُوداؔہ کا پہلوٹھا عیر خُداوند کی نظر میں شرِیر تھا اِس لِئے اُس نے اُس کو مار ڈالا۔ اور اُس کی بہُو تمر کے اُس سے فارؔص اور زارح ہُوئے۔ یہُوداؔہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔ اور فارص کے بیٹے حصرون اور حمُول تھے۔ اور زارح کے بیٹے زِمرؔی اور اَیتان ہَیمان اور کلکُوؔل اور دارع یعنی کُل پانچ تھے۔ اور اِسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا۔ اور اَیتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔ اور حصروؔن کے بیٹے جو اُس سے پَیدا ہُوئے یہ ہیں۔ یرحمیئل اور رام اور کلُوبی۔ اور رام سے عمِیّنداؔب پَیدا ہُؤا اور عمِیّنداؔب سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا جو بنی یہُوداؔہ کا سردار تھا۔ اور نحسوؔن سے سَلما پَیدا ہُؤا اور سَلما سے بوعز پَیدا ہُؤا۔ اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔ یسّی سے اُس کا پہلوٹھا الِیاؔب پَیدا ہُؤا اور ابِیندؔاب دُوسرا اور سِمع تِیسرا۔ نتنی ایل چَوتھا۔ ردَّی پانچواں۔ عوضم چھٹا داؤُد ساتواں۔ اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیلؔ تِھیں اور اَبیؔشے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویاؔہ کے بیٹے ہیں۔ اور ابِیجیلؔ سے عماسا پَیدا ہُؤا اور عماسا کا باپ اِسمٰعیلی یتر تھا۔ اور حصروؔن کے بیٹے کالِب سے اُس کی بِیوی عزُوبہ اور یرِیعوؔت کے اَولاد ہُوئی۔ عزُوؔبہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردُوؔن۔ اور عزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔ اور حُور سے اُورؔی پَیدا ہُؤا اور اُوری سے بضلِیئل پَیدا ہُؤا۔ اُس کے بعد حصروؔن جِلعاؔد کے باپ مکِیر کی بیٹی کے پاس گیا جِس سے اُس نے ساٹھ برس کی عُمر میں بیاہ کِیا تھا اور اُس کے بطن سے شجُوؔب پَیدا ہُؤا۔ اور شجُوؔب سے یائِیر پَیدا ہُؤا جو مُلکِ جِلعاد میں تیئِیس شہروں کا مالِک تھا۔ اور جسُور اور اراؔم نے یائِیر کے شہروں کو اور قنات کو مع اُس کے قصبوں کے یعنی ساٹھ شہروں کو اُن سے لے لِیا۔ یہ سب جِلعاد کے باپ مکِیر کے بیٹے تھے۔ اور حصروؔن کے کالِب اِفراؔتہ میں مَر جانے کے بعد حصروؔن کی بِیوی ابیاؔہ کے اُس سے اشُور پَیدا ہُؤا جو تقُوع کا باپ تھا۔ اور حصروؔن کے پہلوٹھے یرحمیئل کے بیٹے یہ ہیں۔ رام جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور بُونہ اور اورن اور اوضم اور اخیاہ۔ اور یرحمیئل کی ایک اَور بِیوی تھی جِس کا نام عطارؔہ تھا۔ وہ اونام کی ماں تھی۔ اور یرحمیئل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض اور یمِین اور عیقر تھے۔ اور اونام کے بیٹے سمّی اور یدع اور سمّی کے بیٹے ندؔب اور ابِیسُور تھے۔ اور ابِیسُور کی بِیوی کا نام ابِیخَیلؔ تھا۔ اُس کے بطن سے اخباؔن اور موؔلِد پَیدا ہُوئے۔ اور ندب کے بیٹے سِلد اَفّائِم تھے لیکن سِلد بے اَولاد مَر گیا۔ اور اَفّائِم کا بیٹا یسعی اور یسعی کا بیٹا سِیساؔن اور سِیساؔن کا بیٹا اخلی تھا۔ اور سمّی کے بھائی یدع کے بیٹے یتر اور یُونتن تھے اور یتر بے اَولاد مَر گیا۔ اور یُونتن کے بیٹے فلت اور زازا۔ یہ یرحمیئل کے بیٹے تھے۔ اور سِیساؔن کے بیٹے نہیں صِرف بیٹیاں تِھیں اور سیِساؔن کا ایک مِصری نوکر یرَخع نامی تھا۔ سو سیِساؔن نے اپنی بیٹی کو اپنے نَوکر یرخع سے بیاہ دِیا اور اُس کے اُس سے عتّی پَیدا ہُؤا۔ اور عتّی سے ناتن پَیدا ہُؤا اور ناتن سے زاباد پَیدا ہُؤا۔ اور زاباد سے اِفلاؔل پَیدا ہُؤا اور اِفلاؔل سے عوبید پَیدا ہُؤا۔ اور عوبید سے یاہُو پَیدا ہُؤا اور یاہُو سے عزریاؔہ پَیدا ہُؤا۔ اور عزرؔیاہ سے خلص پَیدا ہُؤا اور خلص سے اِلعِاسہ پَیدا ہُؤا۔ اور اِلعِاسہ سے سِسمی پَیدا ہُؤا اور سِسمی سے سلُوؔم پَیدا ہُؤا۔ اور سلُوؔم سے یقَمیاؔہ پَیدا ہُؤا اور یقَمیاؔہ سے الِیسمع پَیدا ہُؤا۔ یرحمیئل کے بھائی کالِب کے بیٹے یہ ہیں۔ مِیسا اُس کا پہلوٹھا جو زِیف کا باپ ہے اور حبرُوؔن کے باپ مریسہ کے بیٹے۔ اور بنی حبرُون۔ قورح اور تفُّوح اور رقم اور سمع تھے۔ اور سمع سے یُرقعاؔم کا باپ رخم پَیدا ہُؤا۔ اور رقم سے سمّی پَیدا ہُؤا۔ اور سمّی کا بیٹا معُوؔن تھا اور معُوؔن بَیت صُور کا باپ تھا۔ اور کالِب کی حرم عیفہ سے حاراؔن اور موضا اور جازِز پَیدا ہُوئے اور حاراؔن سے جازِز پَیدا ہُؤا۔ اور بنی یہدی۔ رجم اور یُوتام اور جسام اور فلط اور عیفہ اور شعف تھے۔ اور کالِب کی حرم معکہ سے شِبِّر اور ترِحناؔہ پَیدا ہُوئے۔ اُسی کے بطن سے مدمنّاؔہ کا باپ شعف اور مکبِینا کا باپ سِوا اور جِبع کا باپ بھی پَیدا ہُوئے اور کالِب کی بیٹی عکسہ ہے۔ کالِب کے بیٹے یہ تھے۔ اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کا بیٹا قریت یعرؔیم کا باپ سوبل۔ بَیت لحم کا باپ سلما اور بَیت جادِر کا باپ خارِف۔ اور قریت یعرِؔیم کے باپ سوبل کے بیٹے ہی بیٹے تھے۔ ہرائی اور منوخوت کے آدھے لوگ۔ اور قریت یعرِؔیم کے گھرانے یہ تھے۔ اِتری اور فُوتی اور سُماتی اور مِسراعی۔ اِن ہی سے صُرعتی اور اِستاؤلی نِکلے ہیں۔ بنی سلما یہ تھے۔ بَیت لحم اور نطُوفاتی اور عطرات بَیت یُوآؔب اور منوختیوں کے آدھے لوگ اور صُرعی۔ اور یعبیض کے رہنے والے مُنشیوں کے گھرانے ترعاتی اور سمعاتی اور سَوکاتی۔ یہ وہ قِینی ہیں جو رَیکاؔب کے گھرانے کے باپ حماؔت کی نسل سے تھے۔
۱-توارِیخ 3:2-55 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہوداہ کی شادی کنعانی عورت سے ہوئی جو سوع کی بیٹی تھی۔ اُن کے تین بیٹے عیر، اونان اور سیلہ پیدا ہوئے۔ یہوداہ کا پہلوٹھا عیر رب کے نزدیک شریر تھا، اِس لئے اُس نے اُسے مرنے دیا۔ یہوداہ کے مزید دو بیٹے اُس کی بہو تمر سے پیدا ہوئے۔ اُن کے نام فارص اور زارح تھے۔ یوں یہوداہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔ فارص کے دو بیٹے حصرون اور حمول تھے۔ زارح کے پانچ بیٹے زِمری، ایتان، ہیمان، کلکول اور دارع تھے۔ کرمی بن زِمری کا بیٹا وہی عکر یعنی عکن تھا جس نے اُس لُوٹے ہوئے مال میں سے کچھ لیا جو رب کے لئے مخصوص تھا۔ ایتان کے بیٹے کا نام عزریاہ تھا۔ حصرون کے تین بیٹے یرحمئیل، رام اور کلوبی یعنی کالب تھے۔ رام کے ہاں عمی نداب اور عمی نداب کے ہاں یہوداہ کے قبیلے کا سردار نحسون پیدا ہوا۔ نحسون سلمون کا اور سلمون بوعز کا باپ تھا۔ بوعز عوبید کا اور عوبید یسّی کا باپ تھا۔ بڑے سے لے کر چھوٹے تک یسّی کے بیٹے اِلیاب، ابی نداب، سِمعا، نتنی ایل، ردّی، اوضم اور داؤد تھے۔ کُل سات بھائی تھے۔ اُن کی دو بہنیں ضرویاہ اور ابی جیل تھیں۔ ضرویاہ کے تین بیٹے ابی شے، یوآب اور عساہیل تھے۔ ابی جیل کے ایک بیٹا عماسا پیدا ہوا۔ باپ یتر اسمٰعیلی تھا۔ کالب بن حصرون کی بیوی عزوبہ کے ہاں بیٹی بنام یریعوت پیدا ہوئی۔ یریعوت کے بیٹے یشر، سوباب اور اردون تھے۔ عزوبہ کے وفات پانے پر کالب نے اِفرات سے شادی کی۔ اُن کے بیٹا حور پیدا ہوا۔ حور اُوری کا اور اُوری بضلی ایل کا باپ تھا۔ 60 سال کی عمر میں کالب کے باپ حصرون نے دوبارہ شادی کی۔ بیوی جِلعاد کے باپ مکیر کی بیٹی تھی۔ اِس رشتے سے بیٹا سجوب پیدا ہوا۔ سجوب کا بیٹا وہ یائیر تھا جس کی جِلعاد کے علاقے میں 23 بستیاں بنام ’یائیر کی بستیاں‘ تھیں۔ لیکن بعد میں جسور اور شام کے فوجیوں نے اُن پر قبضہ کر لیا۔ اُس وقت اُنہیں قنات بھی گرد و نواح کے علاقے سمیت حاصل ہوا۔ اُن دنوں میں کُل 60 آبادیاں اُن کے ہاتھ میں آ گئیں۔ اِن کے تمام باشندے جِلعاد کے باپ مکیر کی اولاد تھے۔ حصرون جس کی بیوی ابیاہ تھی فوت ہوا تو کالب اور اِفراتہ کے ہاں بیٹا اشحور پیدا ہوا۔ بعد میں اشحور تقوع شہر کا بانی بن گیا۔ حصرون کے پہلوٹھے یرحمئیل کے بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک رام، بونہ، اورن، اوضم اور اخیاہ تھے۔ یرحمئیل کی دوسری بیوی عطارہ کا ایک بیٹا اونام تھا۔ یرحمئیل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض، یمین اور عیقر تھے۔ اونام کے دو بیٹے سمّی اور یدع تھے۔ سمّی کے دو بیٹے ندب اور ابی سور تھے۔ ابی سور کی بیوی ابی خیل کے دو بیٹے اخبان اور مولِد پیدا ہوئے۔ ندب کے دو بیٹے سلد اور افائم تھے۔ سلد بےاولاد مر گیا، لیکن افائم کے ہاں بیٹا یِسعی پیدا ہوا۔ یِسعی سیسان کا اور سیسان اخلی کا باپ تھا۔ سمّی کے بھائی یدع کے دو بیٹے یتر اور یونتن تھے۔ یتر بےاولاد مر گیا، لیکن یونتن کے دو بیٹے فلت اور زازا پیدا ہوئے۔ سب یرحمئیل کی اولاد تھے۔ سیسان کے بیٹے نہیں تھے بلکہ بیٹیاں۔ ایک بیٹی کی شادی اُس نے اپنے مصری غلام یرخع سے کروائی۔ اُن کے بیٹا عتّی پیدا ہوا۔ عتّی کے ہاں ناتن پیدا ہوا اور ناتن کے زبد، زبد کے اِفلال، اِفلال کے عوبید، عوبید کے یاہو، یاہو کے عزریاہ، عزریاہ کے خلِص، خلِص کے اِلعاسہ، اِلعاسہ کے سِسمی، سِسمی کے سلّوم، سلّوم کے یقمیاہ اور یقمیاہ کے اِلی سمع۔ ذیل میں یرحمئیل کے بھائی کالب کی اولاد ہے: اُس کا پہلوٹھا میسع زیف کا باپ تھا اور دوسرا بیٹا مریسہ حبرون کا باپ۔ حبرون کے چار بیٹے قورح، تفّوح، رقم اور سمع تھے۔ سمع کے بیٹے رخم کے ہاں یرقعام پیدا ہوا۔ رقم سمّی کا باپ تھا، سمّی معون کا اور معون بیت صور کا۔ کالب کی داشتہ عیفہ کے بیٹے حاران، موضا اور جازز پیدا ہوئے۔ حاران کے بیٹے کا نام جازز تھا۔ یہدی کے بیٹے رجم، یوتام، جیسان، فلط، عیفہ اور شعف تھے۔ کالب کی دوسری داشتہ معکہ کے بیٹے شِبر، تِرحنہ، شعف (مدمنّہ کا باپ) اور سِوا (مکبینہ اور جِبعہ کا باپ) پیدا ہوئے۔ کالب کی ایک بیٹی بھی تھی جس کا نام عکسہ تھا۔ سب کالب کی اولاد تھے۔ اِفراتہ کے پہلوٹھے حور کے بیٹے قِریَت یعریم کا باپ سوبل، بیت لحم کا باپ سلما اور بیت جادر کا باپ خارِف تھے۔ قِریَت یعریم کے باپ سوبل سے یہ گھرانے نکلے: ہرائی، مانحت کا آدھا حصہ اور قِریَت یعریم کے خاندان اِتری، فوتی، سُماتی اور مِسراعی۔ اِن سے صُرعتی اور اِستالی نکلے ہیں۔ سلما سے ذیل کے گھرانے نکلے: بیت لحم کے باشندے، نطوفاتی، عطرات بیت یوآب، مانحت کا آدھا حصہ، صُرعی اور یعبیض میں آباد منشیوں کے خاندان تِرعاتی، سِمعاتی اور سوکاتی۔ یہ سب قینی تھے جو ریکابیوں کے باپ حمّت سے نکلے تھے۔