YouVersion Logo
تلاش

۱-توارِیخ 11

11
داؤُد اِسرائیل اور یہُودؔاہ کا بادشاہ بنتا ہے
1تب سب اِسرائیلی حبرُوؔن میں داؤُد کے پاس جمع ہو کر کہنے لگے دیکھ ہم تیری ہی ہڈّی اور تیرا ہی گوشت ہیں۔ 2اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؤُل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلِیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تُجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرے گا اور تُو ہی میری قَوم اِسرائیلؔ کا سردار ہو گا۔ 3غرض اِسرائیلؔ کے سب بزُرگ حبرُوؔن میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤُد نے حبرُوؔن میں اُن کے ساتھ خُداوند کے حضُور عہد کِیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو اُس نے سموایل کی معرفت فرمایا تھا داؤُد کو ممسُوح کِیا تاکہ وہ اِسرائیلِیوں کا بادشاہ ہو۔
4اور داؤُؔد اور تمام اِسرائیلی یروشلیِم کو گئے (یبُوس یِہی ہے) اور اُس مُلک کے باشِندے یبُوسی وہاں تھے۔ 5اور یبُوس کے باشِندوں نے داؤُد سے کہا کہ تُو یہاں آنے نہ پائے گا تَو بھی داؤُد نے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا۔ یِہی داؤُد کا شہر ہے۔ 6اور داؤُد نے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سالار ہو گا اور یُوآب بِن ضرُوؔیاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔ 7اور داؤُد قلعہ میں رہنے لگا۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُس کا نام داؤُد کا شہر رکھّا۔ 8اور اُس نے شہر کو گِرداگِرد یعنی مِلّو سے لے کر گِرداگِرد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔ 9اور داؤُد ترقّی پر ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُس کے ساتھ تھا۔
داؤُد کے نامَور سپاہی
10اور داؤُد کے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جِنہوں نے اُس کی سلطنت میں سارے اِسرائیلؔ کے ساتھ اُسے تقوِیّت دی تاکہ جَیسا خُداوند نے اِسرائیلؔ کے حق میں کہا تھا اُسے بادشاہ بنائیں۔
11اور داؤُد کے سُورماؤں کا شُمار یہ ہے یسوبعاؔم بِن حکمُوؔنی جو تِیسوں کا سردار تھا۔ اُس نے تِین سَو پر اپنا بھالا چلایا اور اُن کو ایک ہی وقت میں قتل کِیا۔ 12اُس کے بعد اخوحی دودو کا بیٹا الیِعزر تھا جو اُن تِینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا۔ 13وہ داؤُد کے ساتھ فسدؔمّیِم میں تھا جہاں فِلستی جنگ کرنے کو جمع ہُوئے تھے۔ وہاں زمِین کا ایک قِطعہ جَو سے بھرا ہُؤا تھا اور لوگ فِلستیوں کے آگے سے بھاگے۔ 14تب اُنہوں نے اُس قِطعہ کے بِیچ میں کھڑے ہو کر اُسے بچایا اور فِلستیوں کو قتل کِیا اور خُداوند نے بڑی فتح دے کر اُن کو رہائی بخشی۔
15اور اُن تِیسوں سرداروں میں سے تِین داؤُد کے ساتھ اُس چٹان پر یعنی عدُلاّم کے مغارہ میں اُتر گئے اور فِلستیوں کی فَوج رفائِیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی۔ 16اور داؤُد اُس وقت گڑھی میں تھا اور فِلستیوں کی چَوکی اُس وقت بَیت لحم میں تھی۔ 17اور داؤُد نے ترس کر کہا اَے کاش کوئی بَیت لحم کے اُس کُنوئیں کا پانی جو پھاٹک کے قرِیب ہے مُجھے پِینے کو دیتا! 18تب وہ تِینوں فِلستیوں کی صف توڑ کر نِکل گئے اور بَیت لحم کے اُس کُنوئیں میں سے جو پھاٹک کے قرِیب ہے پانی بھر لِیا اور اُسے داؤُد کے پاس لائے لیکن داؤُد نے نہ چاہا کہ اُسے پِئے بلکہ اُسے خُداوند کے لِئے تپایا۔ 19اور کہنے لگا کہ خُدا نہ کرے کہ مَیں اَیسا کرُوں۔ کیا مَیں اِن لوگوں کا خُون پِیُوں جو اپنی جانوں پر کھیلے ہیں؟ کیونکہ وہ جان بازی کر کے اُس کو لائے ہیں۔ سو اُس نے نہ پِیا پر نہ پِیا۔ وہ تِینوں سُورما اَیسے اَیسے کام کرتے تھے۔
20اور یُوآب کا بھائی ابیشے تِینوں کا سردار تھا۔ اُس نے تِین سَو پر بھالا چلایا اور اُن کو مار ڈالا۔ وہ اِن تِینوں میں نامی تھا۔ 21یہ اِن تِینوں میں اُن دونوں سے زِیادہ مُعزّز تھا اور اُن کا سردار بنا لیکن اُن پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا۔
22اور بِنایاؔہ بِن یہویدؔع ایک قبضیئیلی سُورما کا بیٹا تھا جِس نے بڑی بہادُری کے کام کِئے تھے۔ اُس نے موآؔب کے اری ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کِیا اور جا کر برف کے مَوسم میں ایک گڑھے کے بِیچ ایک شیر کو مارا۔ 23اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قدآور مِصری کو قتل کِیا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتِیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایک لاٹھی لِئے ہُوئے اُس کے پاس گیا اور بھالے کو اُس مِصری کے ہاتھ سے چِھین کر اُسی کے بھالے سے اُس کو قتل کِیا۔ 24یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ نے اَیسے اَیسے کام کِئے اور وہ اُن تِینوں سُورماؤں میں نامی تھا۔ 25وہ اُن تِیسوں سے مُعزّز تھا پر پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا اور داؤُد نے اُسے اپنے مُحافِظ سِپاہیوں کا سردار بنایا۔
26اور لشکروں میں سُورما یہ تھے۔
یُوآؔب کا بھائی عساہیل
اور بَیت لحمی دودو کا بیٹا الحناؔن۔
27اور سمّوؔت ہروُری۔
خلس فلونی۔
28تقوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا۔
ابیؔعزر عنتوتی۔
29سِبّکی حُوساتی۔
عِیلی اخُوحی۔
30مہری نطُوفاتی۔
حلد بِن بعنہ نطُوفاتی۔
31بنی بِنیمِین کے جِبعہ کے رِیبی کا بیٹا اِتّی۔
بِنایاؔہ فرعاتونی۔
32جعس کی ندیوں کا باشِندہ حُورؔی۔
ابی ایل عرباتی۔
33عزماوؔت بحرُومی۔
الیِحبا سعلبُونی۔
34بنی ہشیم جزُونی۔
ہراری شجی کا بیٹا یُونتن۔
35اور ہراری سکّاؔر کا بیٹا اخی آم۔
الِفال بِن اُور۔
36حِفر مکِیراتی۔
اخیاہ فلُونی۔
37حصرُو کرملی
نغری بِن ازبی۔
38ناتن کا بھائی یُوایل۔
مِبخار بِن ہاجرؔی۔
39صِلق عمُّونی۔
نَحرؔی بیروتی جو یُوآؔب بِن ضرُویاؔہ کا سِلاح بردار تھا۔
40عِیرا اِتری۔ جریب اِتری۔
41اُورِؔیاہ حتّی۔
زبد بِن اخلی۔
42سِیزا رُوبِینی کا بیٹا عدِینہ رُوبِینیوں کا ایک سردار
جِس کے ساتھ تِیس جوان تھے۔
43حنان بِن معکہ۔
یُوسفؔط مِتنی۔
44عُزّیا عستاراتی۔
خُوتام عروعیری کے بیٹے سماع اور یعی ایل۔
45یدیع ایل بِن سِمرؔی اور اُس کا بھائی یُوخا تِیصی۔
46الی ایل محاوی
اور النعم کے بیٹے یریبی اور یُوساوؔیاہ
اور یِتمہ موآبی۔
47الی ایل اور عوبید اور یعسی ایل مضوبائی۔

موجودہ انتخاب:

۱-توارِیخ 11: URD

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in