اور جِن بادشاہوں نے مُلکِ ادُوؔم پر اُس وقت سلطنت کی جب بنی اِسرائیل پر کوئی بادشاہ حُکمران نہ تھا وہ یہ ہیں۔ بالع بِن بعور۔ اُس کے شہر کا نام دِنہاؔبا تھا۔ اور بالع مَر گیا اور یُوباب بِن زارح جو بُصراؔہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور یُوباب مَر گیا اور حشام جو تیمان کے عِلاقہ کا تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور حشام مَر گیا اور ہدد بِن بِدد جِس نے مِدیانیوں کو موآؔب کے مَیدان میں مارا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیت تھا۔ اور ہدد مَر گیا اور شملہ جو مسرِؔقہ کا تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور شملہ مَر گیا اور ساؤُل جو دریایِ فرات کے پاس کے رحوبوؔت کا باشِندہ تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور ساؤُل مَر گیا اور بعلحناؔن بِن عکبور اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اور بعلحناؔن مَر گیا اور ہدد اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اُس کے شہر کا نام فاعی اور اُس کی بِیوی کا نام مہیطبیل تھا جو مَطرِد بِنت میزاہاؔب کی بیٹی تھی۔ اور ہدد مَر گیا۔ پِھر یہ ادُوؔم کے رئِیس ہُوئے۔ رئِیس تِمنع۔ رئِیس علیاہ۔ رئِیس یتِیت۔ رئِیس اہلِیباؔمہ۔ رئِیس اَیلہ۔ رئِیس فِینوؔن۔ رئِیس قنز۔ رئِیس تیمان۔ رئِیس مِبصار۔ رئِیس مجدِایل۔ رئِیس عِراؔم۔ ادُوؔم کے رئِیس یِہی ہیں۔
پڑھیں ۱-توارِیخ 1
سنیں ۱-توارِیخ 1
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-توارِیخ 43:1-54
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos