نحمیاہ 10
10
1ذیل کے لوگوں نے دست خط کئے۔
گورنر نحمیاہ بن حکلیاہ، صِدقیاہ، 2سرایاہ، عزریاہ، یرمیاہ، 3فشحور، امریاہ، ملکیاہ، 4حطّوش، سبنیاہ، ملّوک، 5حارِم، مریموت، عبدیاہ، 6دانیال، جِنّتون، باروک، 7مسُلّام، ابیاہ، میامین، 8معزیاہ، بِلجی اور سمعیاہ۔ سرایاہ سے لے کر سمعیاہ تک امام تھے۔
9پھر ذیل کے لاویوں نے دست خط کئے۔
یشوع بن ازنیاہ، حنداد کے خاندان کا بِنّوئی، قدمی ایل، 10اُن کے بھائی سبنیاہ، ہودیاہ، قلیطا، فِلایاہ، حنان، 11میکا، رحوب، حسبیاہ، 12زکور، سربیاہ، سبنیاہ، 13ہودیاہ، بانی اور بنینو۔
14اِن کے بعد ذیل کے قومی بزرگوں نے دست خط کئے۔
پرعوس، پخت موآب، عیلام، زتّو، بانی 15بُنی، عزجاد، ببی، 16ادونیاہ، بِگوَئی، عدین، 17اطیر، حِزقیاہ، عزور، 18ہودیاہ، حاشوم، بضی، 19خارِف، عنتوت، نیبی، 20مگفیعاس، مسُلّام، حزیر 21مشیزب ایل، صدوق، یدّوع، 22فلطیاہ، حنان، عنایاہ، 23ہوسیع، حننیاہ، حسوب، 24ہلّوحیش، فِلحا، سوبیق، 25رحوم، حسبناہ، معسیاہ، 26اخیاہ، حنان، عنان، 27ملّوک، حارِم اور بعنہ۔
28قوم کے باقی لوگ بھی عہد میں شریک ہوئے یعنی باقی امام، لاوی، رب کے گھر کے دربان اور خدمت گار، گلوکار، نیز سب جو غیریہودی قوموں سے الگ ہو گئے تھے تاکہ رب کی شریعت کی پیروی کریں۔ اُن کی بیویاں اور وہ بیٹے بیٹیاں بھی شریک ہوئے جو عہد کو سمجھ سکتے تھے۔ 29اپنے بزرگ بھائیوں کے ساتھ مل کر اُنہوں نے قَسم کھا کر وعدہ کیا، ”ہم اُس شریعت کی پیروی کریں گے جو اللہ نے ہمیں اپنے خادم موسیٰ کی معرفت دی ہے۔ ہم احتیاط سے رب اپنے آقا کے تمام احکام اور ہدایات پر عمل کریں گے۔“
30نیز، اُنہوں نے قَسم کھا کر وعدہ کیا،
”ہم اپنے بیٹے بیٹیوں کی شادی غیریہودیوں سے نہیں کرائیں گے۔
31جب غیریہودی ہمیں سبت کے دن یا رب کے لئے مخصوص کسی اَور دن اناج یا کوئی اَور مال بیچنے کی کوشش کریں تو ہم کچھ نہیں خریدیں گے۔
ہر ساتویں سال ہم زمین کی کھیتی باڑی نہیں کریں گے اور تمام قرضے منسوخ کریں گے۔
32ہم سالانہ رب کے گھر کی خدمت کے لئے چاندی کا چھوٹا سِکہ#10:32 چاندی کا چھوٹا سِکہ: چاندی کے تقریباً 4 گرام۔ دیں گے۔ اِس خدمت میں ذیل کی چیزیں شامل ہیں: 33اللہ کے لئے مخصوص روٹی، غلہ کی نذر اور بھسم ہونے والی وہ قربانیاں جو روزانہ پیش کی جاتی ہیں، سبت کے دن، نئے چاند کی عید اور باقی عیدوں پر پیش کی جانے والی قربانیاں، خاص مُقدّس قربانیاں، اسرائیل کا کفارہ دینے والی گناہ کی قربانیاں، اور ہمارے خدا کے گھر کا ہر کام۔
34ہم نے قرعہ ڈال کر مقرر کیا ہے کہ اماموں، لاویوں اور باقی قوم کے کون کون سے خاندان سال میں کن کن مقررہ موقعوں پر رب کے گھر میں لکڑی پہنچائیں۔ یہ لکڑی ہمارے خدا کی قربان گاہ پر قربانیاں جلانے کے لئے استعمال کی جائے گی، جس طرح شریعت میں لکھا ہے۔
35ہم سالانہ اپنے کھیتوں اور درختوں کا پہلا پھل رب کے گھر میں پہنچائیں گے۔
36جس طرح شریعت میں درج ہے، ہم اپنے پہلوٹھوں کو رب کے گھر میں لا کر اللہ کے لئے مخصوص کریں گے۔ گائےبَیلوں اور بھیڑبکریوں کے پہلے بچے ہم خدمت گزار اماموں کو قربان کرنے کے لئے دیں گے۔ 37اُنہیں ہم سال کے پہلے غلہ سے گوندھا ہوا آٹا، اپنے درختوں کا پہلا پھل، اپنی نئی مَے اور زیتون کے نئے تیل کا پہلا حصہ دے کر رب کے گھر کے گوداموں میں پہنچائیں گے۔
دیہات میں ہم لاویوں کو اپنی فصلوں کا دسواں حصہ دیں گے، کیونکہ وہی دیہات میں یہ حصہ جمع کرتے ہیں۔ 38دسواں حصہ ملتے وقت کوئی امام یعنی ہارون کے خاندان کا کوئی مرد لاویوں کے ساتھ ہو گا، اور لاوی مال کا دسواں حصہ ہمارے خدا کے گھر کے گوداموں میں پہنچائیں گے۔ 39عام لوگ اور لاوی وہاں غلہ، نئی مَے اور زیتون کا تیل لائیں گے۔ اِن کمروں میں مقدِس کی خدمت کے لئے درکار تمام سامان محفوظ رکھا جائے گا۔ اِس کے علاوہ وہاں اماموں، دربانوں اور گلوکاروں کے کمرے ہوں گے۔
ہم اپنے خدا کے گھر میں تمام فرائض سرانجام دینے میں غفلت نہیں برتیں گے۔“
موجودہ انتخاب:
نحمیاہ 10: URDGVU
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
Copyright © 2019 Urdu Geo Version. CC-BY-NC-ND