لوقا 21:3-38

لوقا 21:3-38 URDGVU

ایک دن جب بہت سے لوگوں کو بپتسمہ دیا جا رہا تھا تو عیسیٰ نے بھی بپتسمہ لیا۔ جب وہ دعا کر رہا تھا تو آسمان کھل گیا اور روح القدس جسمانی صورت میں کبوتر کی طرح اُس پر اُتر آیا۔ ساتھ ساتھ آسمان سے ایک آواز سنائی دی، ”تُو میرا پیارا فرزند ہے، تجھ سے مَیں خوش ہوں۔“ عیسیٰ تقریباً تیس سال کا تھا جب اُس نے خدمت شروع کی۔ اُسے یوسف کا بیٹا سمجھا جاتا تھا۔ اُس کا نسب نامہ یہ ہے: یوسف بن عیلی بن متات بن لاوی بن ملکی بن ینّا بن یوسف بن متِتیاہ بن عاموس بن ناحوم بن اسلیاہ بن نوگہ بن ماعت بن متِتیاہ بن شمعی بن یوسیخ بن یوداہ بن یوحناہ بن ریسا بن زرُبابل بن سیالتی ایل بن نیری بن ملکی بن ادّی بن قوسام بن اِلمودام بن عیر بن یشوع بن اِلی عزر بن یوریم بن متات بن لاوی بن شمعون بن یہوداہ بن یوسف بن یونام بن اِلیاقیم بن ملیاہ بن مِنّاہ بن متّتاہ بن ناتن بن داؤد بن یسّی بن عوبید بن بوعز بن سلمون بن نحسون بن عمی نداب بن ادمین بن ارنی بن حصرون بن فارص بن یہوداہ بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم بن تارح بن نحور بن سروج بن رعو بن فلج بن عِبر بن سلح بن قینان بن ارفکسد بن سِم بن نوح بن لمک بن متوسلح بن حنوک بن یارد بن مہلل ایل بن قینان بن انوس بن سیت بن آدم۔ آدم کو اللہ نے پیدا کیا تھا۔