YouVersion Logo
تلاش

۱-توارِیخ 6

6
امامِ اعظم کی نسل (لاوی کا قبیلہ)
1لاوی کے بیٹے جَیرسون، قِہات اور مِراری تھے۔ 2قِہات کے بیٹے عمرام، اِضہار، حبرون اور عُزی ایل تھے۔
3عمرام کے بیٹے ہارون اور موسیٰ تھے۔ بیٹی کا نام مریم تھا۔ ہارون کے بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔
4اِلی عزر کے ہاں فینحاس پیدا ہوا، فینحاس کے ابی سوع، 5ابی سوع کے بُقی، بُقی کے عُزّی، 6عُزّی کے زرخیاہ، زرخیاہ کے مِرایوت، 7مِرایوت کے امریاہ، امریاہ کے اخی طوب، 8اخی طوب کے صدوق، صدوق کے اخی معض، 9اخی معض کے عزریاہ، عزریاہ کے یوحنان 10اور یوحنان کے عزریاہ۔ یہی عزریاہ رب کے اُس گھر کا پہلا امامِ اعظم تھا جو سلیمان نے یروشلم میں بنوایا تھا۔ 11اُس کے ہاں امریاہ پیدا ہوا، امریاہ کے اخی طوب، 12اخی طوب کے صدوق، صدوق کے سلّوم، 13سلّوم کے خِلقیاہ، خِلقیاہ کے عزریاہ، 14عزریاہ کے سرایاہ اور سرایاہ کے یہوصدق۔ 15جب رب نے نبوکدنضر کے ہاتھ سے یروشلم اور پورے یہوداہ کے باشندوں کو جلاوطن کر دیا تو یہوصدق بھی اُن میں شامل تھا۔
لاوی کی اولاد
16لاوی کے تین بیٹے جَیرسوم، قِہات اور مِراری تھے۔ 17جَیرسوم کے دو بیٹے لِبنی اور سِمعی تھے۔ 18قِہات کے چار بیٹے عمرام، اِضہار، حبرون اور عُزی ایل تھے۔ 19مِراری کے دو بیٹے محلی اور مُوشی تھے۔
ذیل میں لاوی کے خاندانوں کی فہرست اُن کے بانیوں کے مطابق درج ہے۔
20جَیرسوم کے ہاں لِبنی پیدا ہوا، لِبنی کے یحت، یحت کے زِمّہ، 21زِمّہ کے یوآخ، یوآخ کے عِدّو، عِدّو کے زارح اور زارح کے یتری۔
22قِہات کے ہاں عمی نداب پیدا ہوا، عمی نداب کے قورح، قورح کے اسّیر، 23اسّیر کے اِلقانہ، اِلقانہ کے ابی آسف، ابی آسف کے اسّیر، 24اسّیر کے تحت، تحت کے اُوری ایل، اُوری ایل کے عُزیّاہ اور عُزیّاہ کے ساؤل۔ 25اِلقانہ کے بیٹے عماسی، اخی موت 26اور اِلقانہ تھے۔ اِلقانہ کے ہاں ضوفی پیدا ہوا، ضوفی کے نحت، 27نحت کے اِلیاب، اِلیاب کے یروحام، یروحام کے اِلقانہ اور اِلقانہ کے سموایل۔ 28سموایل کا پہلا بیٹا یوایل اور دوسرا ابیاہ تھا۔
29مِراری کے ہاں محلی پیدا ہوا، محلی کے لِبنی، لِبنی کے سِمعی، سِمعی کے عُزّہ، 30عُزّہ کے سِمعا، سِمعا کے حجیاہ اور حجیاہ کے عسایاہ۔
لاوی کی ذمہ داریاں
31جب عہد کا صندوق یروشلم میں لایا گیا تاکہ آئندہ وہاں رہے تو داؤد بادشاہ نے کچھ لاویوں کو رب کے گھر میں گیت گانے کی ذمہ داری دی۔ 32اِس سے پہلے کہ سلیمان نے رب کا گھر بنوایا یہ لوگ اپنی خدمت ملاقات کے خیمے کے سامنے سرانجام دیتے تھے۔ وہ سب کچھ مقررہ ہدایات کے مطابق ادا کرتے تھے۔ 33ذیل میں اُن کے نام اُن کے بیٹوں کے ناموں سمیت درج ہیں۔
قِہات کے خاندان کا ہیمان پہلا گلوکار تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: ہیمان بن یوایل بن سموایل 34بن اِلقانہ بن یروحام بن اِلی ایل بن توخ 35بن صوف بن اِلقانہ بن محت بن عماسی 36بن اِلقانہ بن یوایل بن عزریاہ بن صفنیاہ 37بن تحت بن اسّیر بن ابی آسف بن قورح 38بن اِضہار بن قِہات بن لاوی بن اسرائیل۔
39ہیمان کے دہنے ہاتھ آسف کھڑا ہوتا تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: آسف بن برکیاہ بن سِمعا 40بن میکائیل بن بعسیاہ بن ملکیاہ 41بن اتنی بن زارح بن عدایاہ 42بن ایتان بن زِمّہ بن سِمعی 43بن یحت بن جَیرسوم بن لاوی۔
44ہیمان کے بائیں ہاتھ ایتان کھڑا ہوتا تھا۔ وہ مِراری کے خاندان کا فرد تھا۔ اُس کا پورا نام یہ تھا: ایتان بن قیسی بن عبدی بن ملّوک 45بن حسبیاہ بن اَمَصیاہ بن خِلقیاہ 46بن امصی بن بانی بن سمر 47بن محلی بن مُوشی بن مِراری بن لاوی۔
48دوسرے لاویوں کو اللہ کی سکونت گاہ میں باقی ماندہ ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔
49لیکن صرف ہارون اور اُس کی اولاد بھسم ہونے والی قربانیاں پیش کرتے اور بخور کی قربان گاہ پر بخور جلاتے تھے۔ وہی مُقدّس ترین کمرے میں ہر خدمت سرانجام دیتے تھے۔ اسرائیل کا کفارہ دینا اُن ہی کی ذمہ داری تھی۔ وہ سب کچھ عین اُن ہدایات کے مطابق ادا کرتے تھے جو اللہ کے خادم موسیٰ نے اُنہیں دی تھیں۔
50ہارون کے ہاں اِلی عزر پیدا ہوا، اِلی عزر کے فینحاس، فینحاس کے ابی سوع، 51ابی سوع کے بُقی، بُقی کے عُزّی، عُزّی کے زرخیاہ، 52زرخیاہ کے مِرایوت، مِرایوت کے امریاہ، امریاہ کے اخی طوب، 53اخی طوب کے صدوق، صدوق کے اخی معض۔
لاویوں کی آبادیاں
54ذیل میں وہ آبادیاں اور چراگاہیں درج ہیں جو لاویوں کو قرعہ ڈال کر دی گئیں۔
قرعہ ڈالتے وقت پہلے ہارون کے بیٹے قِہات کی اولاد کو جگہیں مل گئیں۔ 55اُسے یہوداہ کے قبیلے سے حبرون شہر اُس کی چراگاہوں سمیت مل گیا۔ 56لیکن گرد و نواح کے کھیت اور دیہات کالب بن یفُنّہ کو دیئے گئے۔ 57حبرون اُن شہروں میں شامل تھا جن میں ہر وہ پناہ لے سکتا تھا جس کے ہاتھوں غیرارادی طور پر کوئی ہلاک ہوا ہو۔ حبرون کے علاوہ ہارون کی اولاد کو ذیل کے مقام اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے گئے: لِبناہ، یتیر، اِستموع، 58حَولون، دبیر، 59عسن، اور بیت شمس۔ 60بن یمین کے قبیلے سے اُنہیں جِبعون، جِبع، علمت اور عنتوت اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے گئے۔ اِس طرح ہارون کے خاندان کو 13 شہر مل گئے۔
61قِہات کے باقی خاندانوں کو منسّی کے مغربی حصے کے دس شہر مل گئے۔
62جَیرسوم کی اولاد کو اِشکار، آشر، نفتالی اور منسّی کے قبیلوں کے 13 شہر دیئے گئے۔ یہ منسّی کا وہ علاقہ تھا جو دریائے یردن کے مشرق میں ملکِ بسن میں تھا۔
63مِراری کی اولاد کو روبن، جد اور زبولون کے قبیلوں کے 12 شہر مل گئے۔
64‏-65یوں اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر لاویوں کو مذکورہ شہر دے دیئے۔ سب یہوداہ، شمعون اور بن یمین کے قبائلی علاقوں میں تھے۔
66قِہات کے چند ایک خاندانوں کو افرائیم کے قبیلے سے شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔ 67اِن میں افرائیم کے پہاڑی علاقے کا شہر سِکم شامل تھا جس میں ہر وہ پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا ہوتا تھا، پھر جزر، 68یُقمعام، بیت حَورون، 69ایالون اور جات رِمّون۔ 70قِہات کے باقی کنبوں کو منسّی کے مغربی حصے کے دو شہر عانیر اور بلعام اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔
71جَیرسوم کی اولاد کو ذیل کے شہر بھی اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: منسّی کے مشرقی حصے سے جولان جو بسن میں ہے اور عستارات۔ 72اِشکار کے قبیلے سے قادس، دابرت، 73رامات اور عانیم۔ 74آشر کے قبیلے سے مِسال، عبدون، 75حقوق اور رحوب۔ 76اور نفتالی کے قبیلے سے گلیل کا قادس، حمون اور قِریَتائم۔
77مِراری کے باقی خاندانوں کو ذیل کے شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: زبولون کے قبیلے سے رِمّون اور تبور۔ 78‏-79روبن کے قبیلے سے ریگستان کا بصر، یہض، قدیمات اور مِفعت (یہ شہر دریائے یردن کے مشرق میں یریحو کے مقابل واقع ہیں)۔ 80جد کے قبیلے سے جِلعاد کا رامات، محنائم، 81حسبون اور یعزیر۔

موجودہ انتخاب:

۱-توارِیخ 6: URDGVU

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in