1
یہوشُعؔ 9:1
اُردو ہم عصر ترجُمہ
کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔“
موازنہ
تلاش یہوشُعؔ 1:9
2
یہوشُعؔ 8:1
یہ کِتاب تورہ تمہارے مُنہ سے کبھی دُور نہ ہونے پایٔے۔ دِن اَور رات اِسی پر دھیان دیتے رہنا تاکہ جو کچھ اِس میں لِکھّا ہے اُس پر تُم احتیاط کے ساتھ عَمل کر سکو۔ تَب تمہارا اِقبال بُلند ہوگا اَور تُم کامیاب ہوگے۔
تلاش یہوشُعؔ 1:8
3
یہوشُعؔ 7:1
”پس زور پکڑو اَور نہایت دِلیر ہو جاؤ اَور اُس سارے آئین پر احتیاط کے ساتھ عَمل کرو جو میرے خادِم مَوشہ نے تُمہیں دیا اَور اُس سے نہ تو داہنے ہاتھ مُڑنا اَور نہ بائیں تاکہ جہاں کہیں تُم جاؤ کامیاب ہو جاؤ۔
تلاش یہوشُعؔ 1:7
4
یہوشُعؔ 5:1
زندگی بھر کویٔی شخص تمہارے سامنے کھڑا نہ رہ سکےگا۔ جَیسے مَیں مَوشہ کے ساتھ رہا وَیسے ہی تمہارے ساتھ بھی رہُوں گا؛ نہ مَیں تُمہیں چھوڑوں گا اَور نہ تُم سے دست بردار ہُوں گا۔
تلاش یہوشُعؔ 1:5
5
یہوشُعؔ 6:1
اِس لیٔے مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو کیونکہ تُم اِن لوگوں کے اُس مُلک کا وارِث بننے کے لیٔے رہنمائی کروگے جسے اُنہیں دینے کی مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی ہے۔
تلاش یہوشُعؔ 1:6
6
یہوشُعؔ 3:1
اَور مَوشہ کو دئیے ہُوئے وعدہ کے مُطابق مَیں ہر وہ جگہ جہاں تُم اَپنا قدم رکھوگے تُمہیں دُوں گا۔
تلاش یہوشُعؔ 1:3
7
یہوشُعؔ 2:1
”میرا خادِم مَوشہ مَر گیا ہے۔ لہٰذا اَب تُم اُن سَب لوگوں کے ساتھ دریائے یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک میں جانے کے لیٔے تیّار ہو جاؤ جو مَیں اِن لوگوں کو یعنی بنی اِسرائیل کو دیتا ہُوں۔
تلاش یہوشُعؔ 1:2
8
یہوشُعؔ 1:1
یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ کی وفات کے بعد یَاہوِہ نے یہوشُعؔ بِن نُونؔ سے جو مَوشہ کا مُعاوِن تھا فرمایا،
تلاش یہوشُعؔ 1:1
9
یہوشُعؔ 4:1
بیابان سے لے کر لبانونؔ تک اَور بڑے دریائے فراتؔ سے مغرب کی جانِب بڑے سمُندر تک حِتّیوں کا سارا مُلک تمہاری مِلکیّت ہوگا۔
تلاش یہوشُعؔ 1:4
10
یہوشُعؔ 18:1
جو کویٔی آپ کے حُکم کے خِلاف بغاوت کرے یا جو بھی حُکم آپ دے رہے ہیں اُسے نہ مانے وہ جان سے ماراجائے گا۔ آپ فقط مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔“
تلاش یہوشُعؔ 1:18
11
یہوشُعؔ 11:1
”چھاؤنی میں ہر طرف جا کر لوگوں کو یہ حُکم دو، ’اَپنے لیٔے توشہ سفر تیّار کر لو کیونکہ تین دِن کے اَندر تُمہیں اِس جگہ یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک پر قابض ہونے کے لیٔے جاناہے جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِلکیّت کے طور پر دینے والے ہیں۔‘ “
تلاش یہوشُعؔ 1:11
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos