1
رُومیوں 2:12
اُردو ہم عصر ترجُمہ
اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔
موازنہ
تلاش رُومیوں 12:2
2
رُومیوں 1:12
پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! میں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔
تلاش رُومیوں 12:1
3
رُومیوں 12:12
اُمّید میں خُوش، مُصیبت میں صَابر، دعا میں مشغُول رہو۔
تلاش رُومیوں 12:12
4
رُومیوں 21:12
بدی سے مغلُوب نہ ہو، بَلکہ نیکی سے اُس پر فتح پاؤ۔
تلاش رُومیوں 12:21
5
رُومیوں 10:12
باہمی مَحَبّت کے لیٔے خُود کو وقف کرو۔ عزّت کی رُو سے دُوسرے کو اَپنے سے بہتر سمجھو۔
تلاش رُومیوں 12:10
6
رُومیوں 9:12
تمہاری مَحَبّت بے رِیا ہو، بدی سے نَفرت رکھو، نیکی سے لپٹے رہو۔
تلاش رُومیوں 12:9
7
رُومیوں 18:12
جہاں تک ممکن ہو ہر اِنسان کے ساتھ صُلح سے رہو۔
تلاش رُومیوں 12:18
8
رُومیوں 19:12
عزیزو! دُوسروں سے اِنتقام مت لو بَلکہ خُداوؔند کو موقع دو کہ وہ سزا دے کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا،“ خُداوؔند کا بھی یہ قول ہے۔
تلاش رُومیوں 12:19
9
رُومیوں 11:12
کوشش میں سُستی نہ کرو۔ رُوحانی جوش سے بھرے رہو اَور خُداوؔند کی خدمت کرتے رہو۔
تلاش رُومیوں 12:11
10
رُومیوں 3:12
میں اُس فضل کی بِنا پرجو مُجھ پر ہُواہے تُم میں سے ہر ایک سے کہتا ہُوں کہ جَیسا سمجھنا مُناسب ہے کویٔی اَپنے آپ کو اُس سے زِیادہ نہ سمجھے بَلکہ جَیسا خُدا نے ہر ایک کو اَندازہ سے ایمان تقسیم کیا ہے اِعتِدال کے ساتھ اَپنے آپ کو وَیسا ہی سمجھے۔
تلاش رُومیوں 12:3
11
رُومیوں 17:12
بُرائی کا جَواب بُرائی سے مت دو، وُہی کرنے کی سوچا کرو جو سَب کی نظر میں اَچھّا ہے۔
تلاش رُومیوں 12:17
12
رُومیوں 16:12
آپَس میں یکدل رہو، مغروُر نہ بنو بَلکہ ادنیٰ لوگوں کے ساتھ میل جول بڑھانے پر راضی رہو۔ اَپنے آپ کو دُوسروں سے عقلمند نہ سمجھو۔
تلاش رُومیوں 12:16
13
رُومیوں 20:12
اِس کے برعکس: ”اگر تمہارا دُشمن بھُوکا ہو، تو اُسے کھانا کھِلاؤ؛ اگر پیاسا ہو، تو اُسے پانی پِلاؤ۔ کیونکہ اَیسا کرنے سے تُم اُس کے سَر پر دہکتے اَنگاروں کا ڈھیر لگاؤگے۔“
تلاش رُومیوں 12:20
14
رُومیوں 14:12-15
جو تُمہیں ستاتے ہیں اُن کے لیٔے برکت چاہو، لعنت نہ بھیجو۔ خُوشی کرنے وَالوں کے ساتھ خُوشی مناؤ۔ آنسُو بہانے وَالوں کے ساتھ آنسُو بہاؤ۔
تلاش رُومیوں 12:14-15
15
رُومیوں 13:12
مُقدّسین کی ضروُرتیں پُوری کرو، مُسافر پروَری میں لگے رہو۔
تلاش رُومیوں 12:13
16
رُومیوں 4:12-5
جِس طرح ہمارے ایک بَدن میں بہت سے اَعضا ہیں اَور اُن تمام اَعضا کا کام یکساں نہیں۔ اُسی طرح ہم بھی جو بہت سے ہیں المسیؔح میں شامل ہوکر ایک بَدن ہیں اَور آپَس میں ایک دُوسرے کے اَعضا۔
تلاش رُومیوں 12:4-5
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos