1
امثال 6:22
اُردو ہم عصر ترجُمہ
بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے، اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔
موازنہ
تلاش امثال 22:6
2
امثال 4:22
فروتنی اَور یَاہوِہ کے خوف سے؛ دولت، عزّت اَور زندگی حاصل ہوتی ہے۔
تلاش امثال 22:4
3
امثال 1:22
نیک نامی بڑی دولت اَور خزانوں سے بھی افضل ہے؛ اَور اِحسَان سونے چاندی سے بہتر ہے۔
تلاش امثال 22:1
4
امثال 24:22
غُصّہ ور آدمی سے دوستی نہ کرو، اَور غضبناک آدمی سے رابطہ نہ رکھو۔
تلاش امثال 22:24
5
امثال 9:22
فیّاض آدمی خُود بھی برکت پایٔےگا، کیونکہ وہ اَپنے کھانے میں سے غریبوں کو دیتاہے۔
تلاش امثال 22:9
6
امثال 3:22
ہوشیار آدمی خطرہ دیکھ کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے، لیکن نادان آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اَور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔
تلاش امثال 22:3
7
امثال 7:22
اَمیر، غریب پر حُکومت کرتا ہے، اَور اُدھار لینے والا، اُدھار دینے والے کا خادِم بَن جاتا ہے۔
تلاش امثال 22:7
8
امثال 2:22
اَمیر اَور غریب دونوں ایک سے ہیں؛ کیونکہ یَاہوِہ ہی اُن سَب کے خالق ہیں۔
تلاش امثال 22:2
9
امثال 22:22-23
مسکینوں کو اُن کے مسکین ہونے کے باعث مت لُوٹو اَور نہ عدالت میں کسی مُحتاج کو دبانے کی کوشش کرو۔ کیونکہ یَاہوِہ اُن کا مُعاملہ اَپنے ہاتھ میں لیں گے اَورجو اُنہیں لُوٹتے ہیں، اُنہیں وہ لُوٹیں گے۔
تلاش امثال 22:22-23
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos