1
امثال 25:11
اُردو ہم عصر ترجُمہ
فیّاض آدمی سرفراز ہوگا؛ جو دُوسروں کو تازگی بخشتا ہے خُود بھی تازگی پایٔےگا۔
موازنہ
تلاش امثال 11:25
2
امثال 24:11
کویٔی فیّاضی سے دیتاہے اَور پھر بھی بہت زِیادہ پاتاہے؛ اَور دُوسرا بہت محتاط ہوکر بھی مُفلس ہو جاتا ہے۔
تلاش امثال 11:24
3
امثال 2:11
غُرور اَپنے ساتھ رُسوائی بھی لے آتا ہے، لیکن خاکساری اَپنے ساتھ حِکمت لاتی ہے۔
تلاش امثال 11:2
4
امثال 14:11
ہدایت کے بغیر قوم گِر جاتی ہے، لیکن متعدّد مُشیر فتح کو یقینی بنا دیتے ہیں۔
تلاش امثال 11:14
5
امثال 30:11
صادق کا پھل زندگی کا درخت ہے، اَور دانا ہے وہ جو دِلوں کو جیتتا ہے۔
تلاش امثال 11:30
6
امثال 13:11
گپ بازی کرنے سے راز افشا ہو جاتا ہے، لیکن ایک قابلِ اِعتماد آدمی رازداری سے کام لیتا ہے۔
تلاش امثال 11:13
7
امثال 17:11
رحم دِل اِنسان اَپنی جان کے ساتھ نیکی کرتا ہے، لیکن بےرحم اَپنے جِسم کو دُکھ دیتاہے۔
تلاش امثال 11:17
8
امثال 28:11
جو اَپنے مال و زَر پر بھروسا کرتا ہے وہ گِر پڑےگا، لیکن صادق ہرے پتّوں کی مانند سرسبز رہیں گے۔
تلاش امثال 11:28
9
امثال 4:11
خُدا کے قہر کے دِن دولت کام نہیں آتی، لیکن راستی موت سے رِہائی بخشتی ہے۔
تلاش امثال 11:4
10
امثال 3:11
راستبازوں کی راستی اُن کی رہنمائی کرتی ہے، لیکن دغاباز اَپنی ریاکاری کے باعث تباہ ہو جاتے ہیں۔
تلاش امثال 11:3
11
امثال 22:11
حسین عورت جو بے تمیز ہے وہ سُؤرنی کی ناک میں سونے کی نتھ کی مانند ہوتی ہے۔
تلاش امثال 11:22
12
امثال 1:11
دغا کے ترازو سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، لیکن صحیح وزن والے باٹ اُس کی خُوشی کا باعث ہیں۔
تلاش امثال 11:1
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos