1
اَحبار 12:26
اُردو ہم عصر ترجُمہ
مَیں تمہارے درمیان چلا پھرا کروں گا، اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا اَور تُم میری اُمّت ہوگے۔
موازنہ
تلاش اَحبار 26:12
2
اَحبار 4:26
تو مَیں تمہارے لیٔے بروقت بارش کیا کروں گا، اَور زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور میدان کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔
تلاش اَحبار 26:4
3
اَحبار 3:26
” ’اگر تُم میرے قوانین پر عَمل کروگے اَور میرے اَحکام کو ماننے میں محتاط رہوگے،
تلاش اَحبار 26:3
4
اَحبار 6:26
” ’اَور مَیں مُلک میں اَمن بخشوں گا، تاکہ تُم چَین سے سوؤ اَور کسی چیز کا تُمہیں خوف نہ ہو۔ اَور مَیں جنگلی حَیوانوں کو تمہارے مُلک سے بھگا دُوں گا، اَور تمہارے مُلک میں کویٔی بھی تلوار سے ہلاک نہ ہوگا۔
تلاش اَحبار 26:6
5
اَحبار 9:26
” ’اَور میری تُم پر نظرِکرم ہوگی اَور مَیں تُمہیں سرفراز کروں گا، اَور مَیں تمہاری تعداد کو بڑھاؤں گا اَور تمہارے ساتھ کئےگئے اَپنے عہد کو پُورا کروں گا۔
تلاش اَحبار 26:9
6
اَحبار 13:26
مَیں یَاہوِہ ہی تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال لایا تاکہ تُم مِصریوں کے غُلام نہ بنے رہو؛ مَیں نے تمہارے جُوئے کی سلاخیں توڑ ڈالی ہیں اَور تُمہیں سَر اُونچا کرکے چلنے کے لائق بنا دیا۔
تلاش اَحبار 26:13
7
اَحبار 11:26
میں اَپنی قِیام گاہ تمہارے درمیان قائِم کروں گا، اَور مَیں تُم سے نفرت نہیں کروں گا۔
تلاش اَحبار 26:11
8
اَحبار 1:26
” ’تُم اَپنے لیٔے بُت نہ بنانا اَور نہ کویٔی مُورت یا کویٔی مُقدّس پتّھر کھڑا کرنا اَور نہ اَپنے مُلک میں کویٔی شَبیہ دار پتّھر رکھنا کہ اُس کے آگے سَجدہ کرو۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔
تلاش اَحبار 26:1
9
اَحبار 10:26
تُم ابھی پچھلے سال کا ہی اناج کھا رہے ہوگے کہ تُمہیں اُسے باہر نکالنا پڑےگا تاکہ تُم نئے فصل کا ذخیرہ گودام میں رکھنے کے واسطے جگہ بنا سکو۔
تلاش اَحبار 26:10
10
اَحبار 8:26
تُم میں سے پانچ شخص سَو کو اَور سَو دس ہزار کو کھدیڑ دیں گے، اَور تمہارے دُشمن تمہارے سامنے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔
تلاش اَحبار 26:8
11
اَحبار 5:26
تمہاری کٹائی انگور کی فصل تک جاری رہے گی، اَور تمہاری انگور کی فصل، بیج کی بُوائی تک جاری رہے گی، چنانچہ تُم بھرپیٹ کھانا کھاؤگے اَور اَپنے مُلک میں سلامتی سے بسے رہوگے۔
تلاش اَحبار 26:5
12
اَحبار 7:26
لیکن تُم اَپنے دُشمنوں کا تعاقب کروگے اَور وہ تمہارے سامنے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔
تلاش اَحبار 26:7
13
اَحبار 2:26
” ’اَور تُم میرے سَبتوں کو ماَننا اَور میرے پاک مَقدِس کی تعظیم کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔
تلاش اَحبار 26:2
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos