یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اَے بنی اِسرائیل، اگر تُم لَوٹنا چاہتے ہو،
تو میرے پاس واپس لَوٹ آؤ۔
اگر تُم اَپنے مکرُوہ بُتوں کو میری نظروں سے دُور کر دو
اَور مزید گُمراہ نہ ہو،
اَور اگر تُم سچّائی، راستی اَور صداقت سے
’زندہ یَاہوِہ کی قَسم کھاؤ،‘
تَب دُنیا کی تمام قومیں تمہارے باعث برکت پائیں گی،
اَور یَاہوِہ پر فخر کریں گی۔“