اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے
اَور تاک میں انگور نہ لگیں،
زَیتُون پھل نہ دے
اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو،
اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں
اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔
پھر بھی مَیں یَاہوِہ میں مسرُور رہُوں گا،
میں اَپنے مُنجّی خُدا سے خُوش ہوں گا۔